کسی نے زخمی بلی کی مدد کی اور کسی نے غریب کو 1 روپیہ تک نہ دیا۔۔ مشہور شخصیات کی کنجوسی اور رحمدلی کی ویڈیوز وائرل

سڑک پر ہم اکثر ہی زخمی بلیاں اور کتے دیکھتے ہیں اور افسوس کرتے گزر جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے حساس لوگ بھی ہوتے ہیں جو ان معصوم جانوروں کا درد محسوس کر کے ان کی فوری مدد بھی کرتے ہیں۔ مشہور اداکار احسن خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر سیاہ بلی کو دیکھ کر احسن خان اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور بلی کے بچے کو گود میں اٹھا لیتے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں سے سوال بھی کرتے ہیں کہ کیا یہ بلی کا بچہ کسی کا پالتو ہے؟ پھر وہ کیمرہ بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے گاڑی کی طرف چلے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

دوسرے منظر میں احسن روئی کی مدد سے بلی کو طبی امداد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر احسن خان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ ایک بے زبان جانور کی مدد کرنے پر انھیں خوب سراہ رہے ہیں۔

ہونا تو یہی چاہئے کہ جب اوپر والا انسان کو کسی نعمت سے نوازے تو وہ اس کے بندوں کا حصہ بھی اس نعمت میں ضرور رکھے مگر کچھ لوگ ایسا نہیں کرتے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی معروف اداکارہ کاجول کے ساتھ ہوا جو غریب بچوں کی مدد نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بن بیٹھیں۔ ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو میں اداکارہ ایک شاپنگ مال سے نکلتی دکھائی دے رہی ہیں اسی دوران ایک غریب بچی کاجول کے قریب آتی ہے اور پیسے مانگنے لگتی ہے۔ کاجول بچی کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہیں اسے مسکرا کر دیکھتی ہیں اور آگے بڑھ جاتی ہیں۔ گاڑی میں بیٹھ کر بچی کو کچھ دیتی ہیں۔ اسی دوران ایک اور بچہ آجاتا ہے اور کچھ مانگنے لگتا ہے مگر کاجول اسے نظر انداز کر کے صرف مسکرانے پر اکتفا کرتی ہیں۔

کیا یہ بچوں کو سو، پچاس روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ کاجول کو ان کے سرد رویے پر کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کاجول اتنی امیر ہیں ان کو معصوم بچوں کی مدد کردینی چاہیے تھی۔ کیا وہ بچوں کو 100، 50 روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟ جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مانگنے والے بچوں کو پیسے دینا ان کی عادت خراب کردیتا ہے اور وہ کبھی بھی محنت کر کے کمانے پر توجہ نہیں دیتے۔

Kisi Ne Zakhmi Bili Ki Madad Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kisi Ne Zakhmi Bili Ki Madad Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kisi Ne Zakhmi Bili Ki Madad Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1315 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

کسی نے زخمی بلی کی مدد کی اور کسی نے غریب کو 1 روپیہ تک نہ دیا۔۔ مشہور شخصیات کی کنجوسی اور رحمدلی کی ویڈیوز وائرل

کسی نے زخمی بلی کی مدد کی اور کسی نے غریب کو 1 روپیہ تک نہ دیا۔۔ مشہور شخصیات کی کنجوسی اور رحمدلی کی ویڈیوز وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی نے زخمی بلی کی مدد کی اور کسی نے غریب کو 1 روپیہ تک نہ دیا۔۔ مشہور شخصیات کی کنجوسی اور رحمدلی کی ویڈیوز وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔