کیا کھانے کے بعد آپ کو بھی میٹھے کی طلب ہوتی ہے ۔۔ گڑ کھائیں، صحت اور طلب دونوں پوری کریں

خالص گنے کے رس سے تیار کیا جانے والے گڑ کو چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔ گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے۔جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے ۔قدیم زمانے سے گڑکو پکوان کی تیاری اور مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے گڑ کے صحت مندانہ فوائد نیچے درج ہیں۔

1۔ گڑ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اسی لئے ماہرین کے مطابق گڑ کا استعمال خون کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

2۔ گڑ قبض کی شکایت کودور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں نظام انہضام کو متحرک کرتا ہے جسم غذا کونہایت مناسب انداز میں ہضم کرلیتا ہے۔ اسی لئے ماہرین کھانا کھانے کے بعد گڑ کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

3۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے گڑ کا استعمال کر سکتے ہیں یہ جگر کی صفائی کر کے پیشاب کے نظام کو بھی مکمل طور پر صحت مند رکھتا ہے۔

4۔ موسمی اور عام بیماریاں مثلآ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ میں بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔

5۔ گڑ میں موجود اینٹی آکسایڈنٹ اور منرلزمثلاَ زنک اور سیلینیم جسم میں فری ریڈیکلزکوکنٹرول کرتے ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹ مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

6۔ سردیوں کے موسم میں گڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور کھانسی ، دمہ وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

7۔ ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔ پرانا گڑ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں آرام ملتا ہے۔

8۔ اگر آپکے بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے کی شکایت ہے تو اپنے بچوں کو گڑ اور تل کے لڈو کھلائیں۔۔

9۔ خوبصورت بالوں کے لیے گڑ، ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں۔ اس طرح آپ کے بال م لمبے، موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔

10۔ ۔حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے کے لئے گڑ کا حلوہ استعمال کریں ۔

Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3759 Views   |   17 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا کھانے کے بعد آپ کو بھی میٹھے کی طلب ہوتی ہے ۔۔ گڑ کھائیں، صحت اور طلب دونوں پوری کریں

کیا کھانے کے بعد آپ کو بھی میٹھے کی طلب ہوتی ہے ۔۔ گڑ کھائیں، صحت اور طلب دونوں پوری کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا کھانے کے بعد آپ کو بھی میٹھے کی طلب ہوتی ہے ۔۔ گڑ کھائیں، صحت اور طلب دونوں پوری کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔