بابا نے رزق حلال کھلایا ہے نوکر بن کر خدمت کروں گا ۔۔ بیمار والد کو بچوں کی طرح کھانا کھلانے کے منظر نے کیسے سب کی آنکھیں نم کر دیں

بچے کی تمام تکلیفیں والد خود برداشت کرتا ہے کیونکہ باپ بے شک امیر ہو یا غریب اس کے ہوتے ہوئے ہر اولادے بے غم ہو کر زندگی گزارتی ہے۔ بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو آج ہم آپکو دیکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک بیٹا بچوں کی طرح اپنے والد کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ جذباتی ویڈیو اس وقت سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بیٹا کہتا ہے کہ جی دنیا میں سب کا ایک ہیرو یا پھر آئیڈیل شخص ہوتا ہے لیکن میرے لیے سب کچھ میرا والد ہے کیونکہ زندگی بھر محنت مزدوری سے میرے والد نے ہمیں حلال رزق کھلایا ہے۔ اس پر ہم سب بہن بھائی اللہ پاک کا بہت بہت شکرگزار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج اس حلال رزق کا بدلہ ہم چکائیں گے اور اپنے بیمار والد کی نوکروں کی طرح خدمت کریں گے اور اب میں انہیں کھانا کھلا رہا ہوں پر یہ کھا نہیں رہے لیکن میں انہیں یہ اپنے ہاتھوں سے ضرور کھلاؤں گا۔

اس کے علاوہ بھی اس نوجوان کی اپنے ہیرو والد کے ہمراہ ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں یہ اپنے فالج کے مرض میں مبتلا والد کے ساتھ کچھ وقت گزار رہا تھا۔

اس ویڈیو میں نوجوان والد کا سر اپنے ہاتھوں میں تھام کر کہتا ہے کہ" ابو جی آپ میرے سے ناراض ہیں نہ، آپکو پتا ہے میں لڑ جاتا ہوں اور بعد میں پوچھتا ہوں کہ مسئلہ کیا ہوا ہے اور میں سلطان محمود کا لڑکا ہوں، ڈرتا نہیں کسی سے، چلو اب آپ مجھ سے صلح کر لو اور مجھ کو بوسہ دو"۔

بیٹے کے پیار بھرے الفاظ سننے کے بعد والد بیٹے کو بوسہ دیتا ہے تو وہ والد کو گلے لگاتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ یہ میر ے ابو ہیں میں ان سے پیار ہی کروں گا چاہے پھر یہ مجھے ڈانٹیں یا پھر کچھ بھی کہیں۔

Baba Ne Rizq E Halal Khilaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baba Ne Rizq E Halal Khilaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baba Ne Rizq E Halal Khilaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   6274 Views   |   29 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

بابا نے رزق حلال کھلایا ہے نوکر بن کر خدمت کروں گا ۔۔ بیمار والد کو بچوں کی طرح کھانا کھلانے کے منظر نے کیسے سب کی آنکھیں نم کر دیں

بابا نے رزق حلال کھلایا ہے نوکر بن کر خدمت کروں گا ۔۔ بیمار والد کو بچوں کی طرح کھانا کھلانے کے منظر نے کیسے سب کی آنکھیں نم کر دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا نے رزق حلال کھلایا ہے نوکر بن کر خدمت کروں گا ۔۔ بیمار والد کو بچوں کی طرح کھانا کھلانے کے منظر نے کیسے سب کی آنکھیں نم کر دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔