طلاق ہوئی بچہ بھی ہے پھر بھی دوسری شادی کی.. ماہرہ اور کرن طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں کے لئے مثال بن گئیں

"بتاؤ ایک بچے کی ماں ہوتے ہوئے بھی دوسری شادی کرلی"

"کیا ماں ایسی ہوتی ہے؟"

"بیٹا جوان ہوگیا اس کے بجائے خود ہی شادی کر کے بیٹھ گئیں"

یہ اور اس طرح کے بہت سے منفی تبصرے گزشتہ دنوں پاکستان کی دو مشہور اداکاراؤں کی شادی میں دیکھنے کو ملے. اداکارہ ماہرہ خان نے چند ماہ پہلے دھوم دھام سے دوسری شادی کی جس میں ان کا بیٹا بھی ماں کا ہاتھ تھامے موجود تھا تو لوگوں نے سوشل میڈیا پر خوب باتیں بنائیں. یہی رویہ گزشتہ ہفتے اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی میں دیکھنے کو ملا.

کرن اشفاق معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ تھیں اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے البتہ کچھ عرصے بعد دونوں کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا جبکہ کرن کی اچانک شادی پر لوگوں کی ہمدردیاں عمران اشرف کے ساتھ ہوگئی ہیں.

البتہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دوسری شادی کرنے کی ترغیب ہمارا مذہب ہی ہمیں دیتا ہے جبکہ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے شادی کرنا تو عین ثواب ہے. طلاق بلاشبہ اللہ کا ناپسندیدہ عمل ہی سہی لیکن کبھی کبھار دو لوگ اچھے ہونے کے باوجود بھی ایک ساتھ رہ کر خوش نہیں رہ پاتے جس کا نتیجہ علیحدگی کی صورت نکلتا ہے. البتہ اس صورتحال میں انسان کو زندگی کو ایک موقع اور دینا چاہیے.

بلاشبہ ماہرہ خان اور کرن اشفاق نے مائیں ہونے کے باوجود خوشی خوشی دوسری شادی کر کے ان تمام طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں سمیت معاشرے کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ دوسری شادی کوئی جرم یا گناہ نہیں بلکہ حق ہے.

Kiran Ashfaq And Mahira Khan Marriages Set Examples For Divorced Women

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Ashfaq And Mahira Khan Marriages Set Examples For Divorced Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Ashfaq And Mahira Khan Marriages Set Examples For Divorced Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   31594 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

طلاق ہوئی بچہ بھی ہے پھر بھی دوسری شادی کی.. ماہرہ اور کرن طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں کے لئے مثال بن گئیں

طلاق ہوئی بچہ بھی ہے پھر بھی دوسری شادی کی.. ماہرہ اور کرن طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں کے لئے مثال بن گئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق ہوئی بچہ بھی ہے پھر بھی دوسری شادی کی.. ماہرہ اور کرن طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں کے لئے مثال بن گئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔