ایسا ٹوٹکہ کہ مکھیاں بھی پریشان ہوجائیں۔۔۔مکھیوں کو بھگانے کے آزمودہ طریقے

کچھ دنوں سے ہر شخص ایک ہی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ مکھیوں نے پریشان کردیا ہے۔۔یہ مکھیاں اتنی ڈھیٹ ہیں کہ اگر ایک بار گھر میں داخل ہوجائیں تو انسان ہی باہر جائے گا لیکن یہ اپنی جگہ چھوڑتی ہی نہیں۔۔۔لیکن ان مکھیوں سے گھر میں رہتے ہوئے بھی نجات پاسکتے ہیں کچھ آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں سے

تھیلی کا ٹوٹکہ

یہ ٹوٹکا سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے نتائج سو فیصد موصول ہوئے ہیں۔۔۔ایک درمیانے سائز کی سفید تھیلی میں پانی بھریں۔۔۔یاد رکھئے پانی کھارا نا ہو۔۔۔اب اس پانی میں چار سے پانچ سکے ڈال دیں دو روپے والے یا پانچ روپے والے ۔۔۔اس تھیلی کو کچن یا لاؤنج میں جہاں مکھیاں زیادہ ہوں لٹکا دیں کسی اونچی جگہ پر یا کھونٹی میں ۔۔۔یاد رکھیں صبر سے کام لیں یہ نا ہو کہ لٹکاتے ہی سوچیں کہ مکھیاں فٹ سے ختم ہوجائیں گی۔۔ایک گھنٹے بعد اس کمرے سے مکھیوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔۔۔کیونکہ وہ وہاں ٹہر ہی نہیں پائیں گی۔۔۔ہوسکتا ہے کہ دورانیہ اس سے بھی کم ہو لیکن انتظار کریں کیونکہ نتیجہ آپ کے ہی حق میں ہوگا۔۔۔

گلابی چینی

پنساری کی دکان سے گلابی چینی لے آئیں اور یہ ٹوٹکا اس گھر میں نا کریں جہاں چھوٹے بچے موجود ہیں۔۔۔اگر پھر بھی کرنا ہے تو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں بچوں کا ہاتھ پہنچنا ناممکن ہو۔۔ایک اسٹیل کی پلیٹ میں گلابی چینی ڈالیں اور اسے گھر کے صحن میں یا لاؤنج میں رکھ دیں۔۔۔گلابی چینی ان مکھیوں کا زہر ہے جس پر بیٹھتے ہی یہ بچ نہیں پاتیں۔۔۔تھوڑی ہی دیر میں مکھیوں کے ڈھیر پڑے ہوں گے لیکن وہ ساری مرچکی ہوں گی

سرکے کا ٹوٹکہ

ایک گلاس میں ایپل سائڈر کا سرکہ ڈال کر اس میں کاغذ کی چمنی بنا کر رکھ دیں۔۔۔اس سرکہ کی خوشبو مکھیوں کو پاس آنے پر مجبور کرے گی لیکن جیسے ہی وہ اس کے اندر آئیں گیں تو باہر نکل نہیں پائیں گی۔۔۔

لیموں کا ٹوٹکہ

لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر اس میں لونگیں بھر دیں۔۔۔بیس سے پچیس لونگیں گھسائیں اور یہ لیموں ان جگہوں پر رکھیں جہاں مکھیاں آتی ہوں۔۔۔یہ لونگ والا لیموں مکھیوں کے لئے جان لیوا ہے۔۔۔

یوکلپٹس کا تیل

ایک لمبی ربن کا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس پر کئی قطرے یوکلیپٹس کے تیل کے ڈال دیں اور اسے دروازے کے ساتھ لٹکا دیں۔۔۔مکھیاں تو کیا کوئی کیڑہ بھی نہیں آئے گا-

Makhiyan Bhagane Ka Totka

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Makhiyan Bhagane Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makhiyan Bhagane Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4230 Views   |   26 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایسا ٹوٹکہ کہ مکھیاں بھی پریشان ہوجائیں۔۔۔مکھیوں کو بھگانے کے آزمودہ طریقے

ایسا ٹوٹکہ کہ مکھیاں بھی پریشان ہوجائیں۔۔۔مکھیوں کو بھگانے کے آزمودہ طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسا ٹوٹکہ کہ مکھیاں بھی پریشان ہوجائیں۔۔۔مکھیوں کو بھگانے کے آزمودہ طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔