میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، مجھے ابھی اور بچے بھی چاہیئیں ۔۔ سارہ خان نے ڈیلیوری کے بعد کون سا علاج کروا کراپنا وزن کم کیا؟

سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ شادی کے کچھ وقت بیٹی عالیانہ پیدا ہوئی۔ لیکن سارہ نے پورے 9 ماہ تک ڈراموں میں کام کرنا نہیں چھوڑا۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ: " جب بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے کہا کہ فلک میں کام چھوڑ رہی ہوں، ابھی یہ چھوٹی ہے۔ 3 سے 4 سال اس کو پالیں گے، اس کی دیکھ بھال کریں گے پھر اور بھی بچے مجھے چاہیئیں تو فلک نے کہا کہ تمہارا دماغ خراب ہے۔ لوگ تمہیں اتنا پسند کرتے ہیں۔ تم کام کرو، عالیانہ کو مل کر سنبھال لیں گے۔ کبھی تم اور کبھی میں ۔۔ لیکن جب ہم دونوں کام پر ہوتے ہیں تو میرے بھائی بہن سنبھالتے ہیں۔ "

اداکارہ نے مزید کہا کہ: " میں کسی بھی ڈرامے میں دوسرے سے الگ نظر آنے کیلئے ہیئر سٹائل پر زیادہ غور کرتی ہوں کیونکہ دیگر چیزیں ملی جلی ہوتی ہیں۔ جب میں نے ہم تم ڈرامہ کیا اس وقت میرا وزن 90 کلو تھا۔ "

وزن کیسے کم کیا؟

سارہ خان نے بتایا کہ : '' جب بھی مجھے کوئی بھی بیوٹی اور صحت سے متعلق مسئلہ ہوتا ہے، میں ہمیشہ شائستہ لودھی کو کال کرکے پوچھتی ہوں اور ان کے ایستیٹھک کلینک جاتی ہوں۔ میں نے شادی سے پہلے بھی میں اسی کلینک آتی تھی۔ بچی کی پیدائش کے بعد کئی مسائل ہیں وہ جو ہر عورت کو ڈیلویری کے بعد ہو جاتے ہیں۔ میرا بھی وزن بہت بڑھ گیا تھا میں نے بھی یہیں سے ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔ ''
واضح رہے کہ سارہ نے فیس ریڈکشن اور ویٹ لوس ٹریٹمنٹ کروانے کے ساتھ ساتھ ہیئر اینڈ سکن پی آر پی ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

Sara Khan Ne Wazan Kese Kam Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sara Khan Ne Wazan Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sara Khan Ne Wazan Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   22619 Views   |   18 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، مجھے ابھی اور بچے بھی چاہیئیں ۔۔ سارہ خان نے ڈیلیوری کے بعد کون سا علاج کروا کراپنا وزن کم کیا؟

میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، مجھے ابھی اور بچے بھی چاہیئیں ۔۔ سارہ خان نے ڈیلیوری کے بعد کون سا علاج کروا کراپنا وزن کم کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، مجھے ابھی اور بچے بھی چاہیئیں ۔۔ سارہ خان نے ڈیلیوری کے بعد کون سا علاج کروا کراپنا وزن کم کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔