بالوں کی سرجری کرانے کے بعد انفیکشن ہو گیا ۔۔ 4 مشہور شخصیات جنہوں نے بالوں کے علاج کے بعد خود کو بدل لیا

میڈیا کی مشہور شخصیات خود کی خوبصورتی کو بڑھانے اور صحت کے خیال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں، تاہم کئی بار انہیں نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
جیسا کہ ان مشہور شخصیات کے ساتھ ہوا، کچھ تو کامیاب ہوئے لیکن کچھ مشکل میں بھی پڑ گئے۔

شہباز شریف:

شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ہیں جبکہ وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر بھی موجود ہیں۔ شہباز شریف کی ماضی کی تصاویر کو اگر دیکھا جائے تو باآسانی معلوم ہو جائے گا کہ شہباز شریف نے بالوں کے حوالے سے علاج معالجہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ان کے سر پر پہلے کے مقابلے میں بال موجود ہیں۔

زاہد احمد:

پاکستانی ڈراموں کے اداکار زاہد احمد بھی ایک مختلف طور پر سامنے آئے ہیں۔ اگر زاہد کی ماضی کی تصاویر کو دیکھا جائے تو وہ آج کے مقابلے میں قدر مختلف تھے۔ جبکہ ماضی میں ان کے سر پر بال بھی کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس وقت زاہد احمد کافی پرکشش دکھائی دیتے ہیں، جبکہ سر پر بال بھی موجود ہیں۔ زاہد کا کہنا ہے کہ میں نے وزن کم کیا ہے اور بالوں کی سرجری کرائی ہے جس کی وجہ سے میرے بال ایک بار پھر آگئے ہیں۔ جبکہ زاہد کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہ بھی ہے کہ نوجوان نسل مایوس نہ ہوں اورر امید کو نہ چھوڑیں۔

ساجد حسن:

مشہور پاکستانی ڈرامہ اداکار ساجد حسن جو کہ اپنے اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ساجد نے بھی ہئیر سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر یہ ہئیر سرجری ان کی امیدوں کے مطابق نہ پوری ہو سکی۔
ساجد حسن نے دوست کے اصرار پر ہئیر سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر یہ ہئیر سرجری ساجد حسن کے لیے ایک بھیانک خواب بن گئی تھی۔
ہوا کچھ یوں کہ ساجد نے بنا ٹیسٹ کرائے ہئیر سرجری کروالی، جس کے بعد ساجد کا کہنا تھا کہ میں سرجری کے کچھ دنوں بعد ہی میری طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی تھی۔ 10 سے 15 دنوں تک میں بستر پر آگیا تھا، بخار نے مجھے جکڑا ہوا تھا۔ بعدازاں مشہور اداکار فہد مرزا نے ساجد حسن کی صحتیابی کے لیے مدد کی تھی۔

وسیم بادامی:

مشہور اینکر وسیم بادامی ویسے تو ٹی وی پروگراموں میں تہلکہ مچاتے ہیں اور اپنے معصومانہ سوالات سے سب کو چپ کرا دیتے ہیں مگر کیا وسیم بادامی بھی بالوں کی سرجری کرواچکے ہیں؟
اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات تو موجود نہیں ہیں البتہ وسیم کی ماضی کی تصویر کو دیکھا جائے تو عین ممکن ہے وسیم نے بھی بالوں سے متعلق علاج کر وایا ہو۔

Balon Ki Surgery Ke Baad Infection Ho Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balon Ki Surgery Ke Baad Infection Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ki Surgery Ke Baad Infection Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4199 Views   |   24 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

بالوں کی سرجری کرانے کے بعد انفیکشن ہو گیا ۔۔ 4 مشہور شخصیات جنہوں نے بالوں کے علاج کے بعد خود کو بدل لیا

بالوں کی سرجری کرانے کے بعد انفیکشن ہو گیا ۔۔ 4 مشہور شخصیات جنہوں نے بالوں کے علاج کے بعد خود کو بدل لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کی سرجری کرانے کے بعد انفیکشن ہو گیا ۔۔ 4 مشہور شخصیات جنہوں نے بالوں کے علاج کے بعد خود کو بدل لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔