جاڑے کی خاص سو غات ،وٹامن سی کا خزانہ نارنگی جو ذائقہ میں ہی نہیں فائدے میں بھی بے مثال ہے

بزرگ کہا کرتے تھے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ وہ اسی ماحول کو ہمارے لیے موافق بناتے ہیں۔ اب سردیوں میں دورانِ خون سست پڑجاتا ہے جس سے ہاتھ پیر سُن ہوجاتے ہیں اور یہاں نارنجیاں اور کینو بہترین علاج ثابت ہوتی ہیں۔
آپ کے پسندیدہ پھل کے خوشذائقہ رس کا زبردست فوائد کا مختصر احوال یہ ہے۔

دورانِ خون بڑھائے

بالخصوص ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پئیں تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ اب جان لیجے کہ دورانِ خون بڑھنے سے خود سردی کی شدت کم محسوس ہونے لگتی ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

بلڈ پریشر میں اضافے میں مبتلا ہزاروں افراد پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اورنج جوس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز کیمیکل بلڈ پریشر کی جادوئی دوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ کم ازکم چھ ہفتے ایک گلاس روزانہ تواتر سے نارنجی یا کینو کا رس استعمال کیا جائے۔

ذیابیطس میں بہترین مشروب

شوگر کے مریض یا اس کے کنارے موجود افراد اپنے معالج کے مشورے سے اورنج جوس پی سکتے ہیں۔ تقریباً تمام طبی لٹریچر میں نارنجی کے رس کو ذٰیابیطس کا بہترین علاج قرار دیا گیا ہے۔ اس میں موجود فولیٹ، پوٹاشیئم، وٹامن سی اور دیگر اجزا جسم میں گلوکوز کو ایک خاص سطح تک رکھتے ہیں۔

اندرونی جلن سے بچائے

نارنجی کے رس کے فوائد لاتعداد ہیں اور ایک بہترین حل یہ ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد اس کی مدد سے اندرونی سوزش دور کرسکتے ہیں۔ نارنجی میں موجود قدرتی مرکبات بہت ہی مفید ہیں اور اندرونی جسمانی سوزش یا انفلیمیشن کو ختم کرتے ہیں۔

روشن دمکتا چہرہ

اپنی گوناگوں خواص کی بنا پر سردیوں میں مرجھائے چہرے کو رونق دینے میں بھی نارنجی اپنی مثال آپ ہے۔ اس کا رس چہرے سے جھائیاں دور کرتا ہے اور باقاعدہ پینے سے چہرہ شاداب اور تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے بیوٹیشن نارنجی کے رس کو دلکش چہرے کا ٹانک کہتے ہیں۔

Naragi Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naragi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naragi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1972 Views   |   21 Nov 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جاڑے کی خاص سو غات ،وٹامن سی کا خزانہ نارنگی جو ذائقہ میں ہی نہیں فائدے میں بھی بے مثال ہے

جاڑے کی خاص سو غات ،وٹامن سی کا خزانہ نارنگی جو ذائقہ میں ہی نہیں فائدے میں بھی بے مثال ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جاڑے کی خاص سو غات ،وٹامن سی کا خزانہ نارنگی جو ذائقہ میں ہی نہیں فائدے میں بھی بے مثال ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔