بلڈ پریشر ہو یا بدہضمی صرف یہ چائے پی لیں ۔۔ جانیں روزانہ سونف کی چائے پینے کے وہ بے شمار فائدے جو آپ کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں

سونف ہمارے بہت سے کھانوں اور سپاری وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے اور کچھ لوگ تو کھانا کھانے کے بعد بھی تھوڑی سونف ضرور چباتے ہیں کیونکہ یہ تازگی اور مُنہ سے مہک پیدا کرتی ہے۔

سونف صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اس میں موجود منرلز خاص طور پر پوٹاشیم، کاپر، کیلشیم، زنک، میگنیشیم، آئرن، سلینیم اور وٹامن سی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے سونف کھانے یا اسکی چائے پینے سے کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں اور یہ مختلف بیماریوں کو قابو میں رکھنے میں کیسے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

سونف کی چائے بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ یعنی 6 سے 12 گرام سونف ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور اس چائے کا مزید ذائقہ اور افادیت بڑھانے کے لیے اس میں شہد اور پودینہ شامل کر لیں۔ آپ سونف، ادرک اور لیموں کی چائے بھی بنا سکتے ہیں۔

سائینس اور زکام میں فائدہ مند:

سائینس ایک بیماری ہے جو ناک اور آنکھوں کے اوپر موجود خلا میں سوزش پیدا ہونے کے بعد سانس میں دشواری اور نزلہ زُکام جیسی کیفیت پیدا کردیتی ہے۔ سونف کی چائے جہاں یہ سوزش ختم کرتی ہے وہاں بند ناک، کھانسی، اور زکام وغیرہ کے اثرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پھیپڑوں کے ورم کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

قبض اور بدہضی میں مفید:

سونف کی چائے نظام ہضم کو بہتر بنانے، بلوٹینگ اور قبض جیسے امراض کو ٹھیک کرنے کے لیے طبیب حضرات صدیوں سے تجویز کرتے ہیں۔ سونف میں شامل خُوبیاں پیٹ اور معدے کی انفیکشن میں دوا کا کام کرتی ہیں اور سونف کے اندر موجود ولاٹائل آئل نظام ہضم میں گیسٹریک انزئمز کو بڑھاتا ہے جس سے خوراک کے ہضم کا عمل آسان اور تیز ہو جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے:

ایک تحقیق کے مُطابق، سونف چبانے سے منہ کے اندر تھوک میں نائٹریٹ کی مقدار بڑھتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک قُدرتی اور بہترین طریقہ ہے۔ سونف کہ اندر شامل پوٹاشیم دل کی بے قابو دھڑکنوں کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خون صاف کرتی ہے:

سونف میں شامل ایزینشیل آئل اور فائبر جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس عمل سے خون صاف ہوتا ہے اور صاف خُون جسم کے تمام اعضا کو بہتر طریقے سے آکسجن مہیا کرتا ہے، جس سے جسم کے تمام اعضا کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔

نظر تیز کرتی ہے:

سونف نظر کو حیران کُن طریقے سے بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ سونف میں وٹامن اے ہماری آنکھوں کے لیے انتہائی مُفید وٹامن ہے اور طب ایوردیک میں سونف کو آنکھوں کے موتیے کے علاج کے لیے ہزاروں سالوں سے بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔

کیل مہاسوں میں دور کرتی ہے:

سونف میں ہماری صحت کے لیے کئی اہم وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں اور یہ منرلز خاص طور پر زنک، کیلشیم اور سیلینیم ہمارے ہارمونز کو نارمل رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور ہارمونز کی خرابی چہرے پر کیل مہاسوں کی صُورت میں ظاہر ہوتی ہے چنانچہ سونف کھانا یا اسکی چائے پینا کیل مہاسوں میں مُفید ثابت ہوتا ہے۔

کینسر سے روکتی ہے:

سونف میں شامل غذائی خُوبیاں جسم کے فری ریڈیکلز کو اعضا کو نقصان پہنچانے اور کینسر پیدا کرنے سے روکنے میں مددگار ہیں خاص طور پر یہ جلد کے کینسر، معدے کے السر، اور چھاتی کے سرطان کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1297 Views   |   15 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بلڈ پریشر ہو یا بدہضمی صرف یہ چائے پی لیں ۔۔ جانیں روزانہ سونف کی چائے پینے کے وہ بے شمار فائدے جو آپ کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بلڈ پریشر ہو یا بدہضمی صرف یہ چائے پی لیں ۔۔ جانیں روزانہ سونف کی چائے پینے کے وہ بے شمار فائدے جو آپ کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.