اصل دلہن تو یہ خود لگ رہی ہیں۔۔ بہن کی شیندی پر عروہ چھا گئیں ! کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں ان کی بہن عروہ حسین نے اپنے حسین اور قیمتی جوڑے سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ماورا نے اپنے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ 5 فروری کو اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ اس خوشی کے موقع پر ماورا اور امیر گیلانی کی جوڑی کو سب نے بے حد پسند کیا، اور ان کے نکاح کے لمحے کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔

جہاں ماورا حسین کی شادی کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیتے، وہیں ان کی بہن عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید بھی اس موقع پر بھرپور توجہ کا مرکز بنے۔ عروہ حسین نے اپنی شیندی کی تقریب میں ایک شاندار رنگ برنگا لہنگا چولی پہنا، جس کے ساتھ انہوں نے گلابی دوپٹہ کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔ ان کا یہ جوڑا پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا شاہکار تھا، جو رنگوں کی ہم آہنگی اور خوبصورتی سے بھرا ہوا تھا۔ نومی انصاری نے اس لہنگا چولی پر ہر رنگ کو دلکش انداز میں استعمال کیا تھا، جو اس جوڑے کو شیندی کی تقریب کے لیے پرفیکٹ بناتا تھا۔

فرحان سعید نے اس موقع پر سفید شیروانی کوٹ اور کُرتا ٹراؤزر کا انتخاب کیا، جو ان کی شخصیت میں مزید شاندار اضافہ کر رہا تھا۔ دونوں کی جوڑی نے شادی کی تقریبات میں ایک نیا معیار قائم کیا اور سوشل میڈیا پر فیشن کے شوقین افراد کی نظر میں آ گئی۔

یہ جوڑا، جو نومی انصاری کے ڈیزائن کردہ تھا، نہ صرف خوبصورتی میں بے مثال تھا بلکہ اس کی قیمت بھی بے پناہ تھی۔ نومی انصاری کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت تو نہیں بتائی گئی، لیکن جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس قیمتی جوڑے کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی۔

اس دن کی تصاویر اور جوڑی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شاندار جوڑی نے سب کی توجہ اپنے طرف جذب کر لی ہے، اور ان کا انداز اس تقریب میں چار چاند لگا گیا۔

Urwa Hocane Shendi Dress Price

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Urwa Hocane Shendi Dress Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Urwa Hocane Shendi Dress Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   236 Views   |   07 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 February 2025)

اصل دلہن تو یہ خود لگ رہی ہیں۔۔ بہن کی شیندی پر عروہ چھا گئیں ! کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

اصل دلہن تو یہ خود لگ رہی ہیں۔۔ بہن کی شیندی پر عروہ چھا گئیں ! کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اصل دلہن تو یہ خود لگ رہی ہیں۔۔ بہن کی شیندی پر عروہ چھا گئیں ! کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔