کیا آپ کی سانسوں سے بھی ناخوشگوارمہک آتی ہے؟لوگ آپ کے قرب سے گھبراتے ہیں؟جانئےاس کا آسان حل:

منہ سے بدبو آنے کے کئی اسباب ہیں جن میں مضر صحت غذاؤں کا استعمال، کھانے پینے میں بے قاعدگی، الکوحل اور سگریٹ نوشی کا بکثرت استعمال، جسم میں پانی کی کمی، مسوڑھوں کی سوجن، دانتوں میں خلا پیدا ہوجانا، پائیوریا (مسوڑھوں میں پیپ پڑجانا)، گلے کا انفیکشن، سانس کا مسئلہ، آنتوں میں کیڑے، قبض اورمعدے سے متعلقہ دوسری بیماریاں شامل ہیں۔ جگراورگردوں کی خرابی بھی منہ کی بدبو کا سبب بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ غذائیں مثلاًپیاز، لہسن اور پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے کہ بڑا گوشت، مچھلی اور پنیر وغیر ہ بھی اس مسئلے کو سنگین بنادیتی ہیں۔ناخوشگوار بدبو سے نجات کے لیے کچھ گھریلو نسخے پیش ہیں جو یقیناً اس مسئلے کے حل میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

1۔ میتھی کی چائے منہ کی ناخوشگوار بو کے لیے بہترین گھریلو نسخہ ہے۔ ایک چائے کا چمچ میتھی کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں جب بیج نرم پڑجائیں تو اسے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں پھر چھان کر اس پانی کو ماؤتھ واش کے طورپر استعمال کریں۔

2۔ نیم گرم پانی میں تھوڑا سانمک شامل کرکے اس سے غرارے کریں۔غذائی ماہرین کے مطابق نمک ایک منرل ہے جس میں تقریباً 98 فیصد تک سوڈیم کلورائیڈ موجود ہوتا ہے نمک میں موجود اجزاء منہ سے مردہ خلیوں کو نکال کر سانسوں کی بدبو کو ختم کرنے میں مدددیتے ہیں۔

3۔ دن بھر منہ کا خشک رہنا بھی ناخوشگوار بدبو کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پانی کا مناسب استعمال کیا جائے،اس کے علاوہ منہ کو بغیر شکر والی چیونگم یا پھر تازہ پودینے کی پتیاں چباکر بھی نم رکھا جاسکتا ہے۔ وہ لوگ جو بہت کم پانی پیتے ہیں وہ بھی اس مسئلے کا شکار نظر آتے ہیں۔

4۔ میٹھے سوڈے کا استعمال منہ کو ترو تازہ رکھنے کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ بیکنگ سوڈا صرف ایک جزو پر مشتمل ہوتا ہے سوڈیم بائک کاربونیٹ۔ سوڈا نہ صرف منہ کی تیزابیت کو کم کرتا ہے بلکہ منہ میں بیکٹیریا کی نشوونما کو بھی روکنے میں مدد دیتا ہے۔ تھوڑی سی مقدار میں سوڈا لے کر اس سے دانتوں کو برش کریں یا پھر میٹھے سوڈے اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا پیسٹ بنالیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ایک چمچ میں دو چمچ پانی شامل کرکے استعمال کریں تاکہ دانتوں پرا س کے سخت اثرات مرتب نہ ہوں۔

5۔ دس بارہ نیم کے تازہ پتوں کو ایک گلاس پانی میں اُبال کر چھان لیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں نیم چونکہ جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے اس لیے اس کا باقاعدہ استعمال منہ سے بدبو کو ختم کردیتا ہے۔ 6۔ کچے امرود کا استعمال منہ سے بدبو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔ امرود میں حیرت انگیز اجزا فاسفورس ایسڈ، کیلشیم اور میگنیز شامل ہوتے ہیں اس لیے امرود کو چبانا دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے شاندار ٹانک کا کام دیتا ہے یہ نہ صرف مسوڑھوں سے خون رسنے کوروکتا ہے بلکہ سانس کی ناخوشگوار بو کوبھی ختم کردیتا ہے ۔امرود کی نرم اورتازہ پتیاں چبانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

7۔ منہ کو تروتازہ اوربدبو سے پاک رکھنے کے لیے لیموں کا استعمال بے حد مفید ہے۔ آدھا لیموں لیں اوراسے آہستگی کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں پر رگڑیں۔ لیموں میں پایا جانے والا طاقتور جز وٹامن سی منہ کے اندرونی ریشوں کو سکیڑ کر ان سے زہریلے عناصر کو باہر نکال دیتا ہے جن سے دانت اورمسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

8۔ دہی کا باقاعدہ استعمال منہ اور سانس کو تروتازہ اورخوشگوار رکھتا ہے۔ روزانہ چھ اونس دہی کا استعمال منہ میں بدبو پیدا کرنے والے کمپاؤنڈ ہائیڈروجن سلفائیڈ کے لیول کو کم کردیتا ہے ۔کچھ ہفتے تک دہی کا باقاعدہ استعمال منہ کی بدبو کو مکمل طورپر ختم کردیتا ہے۔

9۔ اگرمنہ سے بدبو گلے کی خرابی کی وجہ سے آرہی ہوتو ایک گلا س نیم گرم پانی میں چند قطرے شہد اور لیموں یا لونگ کے تیل کے شامل کرکے اس مکسچر سے غرارے کریں اور تھوڑا سا پانی نگل لیں۔

10۔ ترش یا تیزابی خصوصیات کے حامل پھل بدبو دار سانس کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں، ان پھلوں میں شامل قدرتی ایسڈ منہ میں موجود لعاب کی پیداوار کو سرگرم کرتاہے اور سانس کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مردہ سڑے ہوئے خلیوں کو بھی باہر نکال دیتے ہیں جومنہ میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

11۔ دو کپ پانی میں تین لونگ شامل کرکے ابالیں اورچھان کر ماؤتھ واش کے طورپر دن میں دومرتبہ استعمال کریں۔ منہ کی بدبو کو ختم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ لونگ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے حامل مرکبات کی بھی بہت موجودگی ہوتی ہے، یعنی وٹامن سی، وٹامن ای، یوجینول، فلیوونائڈز اور گیلک ایسڈ، جو جسم سے نقصان دہ فری ریڈیکلز کوبھی ختم کرتے ہیں۔

12۔ بے شمار خصوصیات کی حامل سونف نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منہ کی بدبو کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پورے دن میں کم ازکم ایک یا آدھا چائے کا چمچ سونف ضرور چبائیں۔ اس کے علاوہ سونف سے بنی ہوئی چائے کو ماؤتھ فریشنر کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Moun Ki Na Khushgawa Boo Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Moun Ki Na Khushgawa Boo Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Na Khushgawa Boo Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2319 Views   |   11 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

کیا آپ کی سانسوں سے بھی ناخوشگوارمہک آتی ہے؟لوگ آپ کے قرب سے گھبراتے ہیں؟جانئےاس کا آسان حل:

کیا آپ کی سانسوں سے بھی ناخوشگوارمہک آتی ہے؟لوگ آپ کے قرب سے گھبراتے ہیں؟جانئےاس کا آسان حل: ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کی سانسوں سے بھی ناخوشگوارمہک آتی ہے؟لوگ آپ کے قرب سے گھبراتے ہیں؟جانئےاس کا آسان حل: سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔