اکثر لوگ اپنے بچوں کی مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر یہ سوچ کر بنواتے ہیں کہ بڑے ہو کر جب بچے یہ یادگار تصویریں دیکھیں گے تو بہت خوش ہوں گے۔ لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آگے چل کر وہ بچہ بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور وہ تصویر یادگار کے ساتھ دلچسپ بھی بن جاتی ہے۔ ایسا ہی اس بچے کے ساتھ بھی ہوا۔
کیا آپ اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟
تصور میں ماضی کے مشہور کھلاڑی انضمام الحق اور رقار یونس موجود ہیں۔ وقار نے ایک پیارے سے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور تینوں کافی خوش ہیں۔ بچے کے چہرے پر بھی ایک معصوم اور میٹھی سی مسکراہٹ ہے۔ اگر آپ ابھی بھی اس بچے کو نہیں پہچان پائے ہیں تو ہم بتاتے چلیں یہ آج ملک کے مشہور گلاکار ہیں۔ البتہ چہرے پر ان کے آج بھی یہی پیاری سی مسکراہٹ ہے۔
اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچان سکے تو ہم بتادیتے ہیں کہ یہ گلوکار بلال خان کے بچپن کی تصویر ہے جو انھوں نے اس زمانے کے مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ کھنچوائی ہے۔ بلال خان 4 اکتوبر 1986 کو پیدا ہوئے اور ان کا پہلا البم امید 2009 میں آیا جو کافی مشہور ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے خاموشی نامی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔