سردی میں نزلہ زکام اور کھانسی ہونا ایک عام بات ہے۔ کسی کا سینہ کھڑ کھڑ کرنے لگتا ہے تو کسی کے سینے میں اتنا بلغم جم جاتا ہے کہ وہ اندر ہی اندر پک جاتا ہے۔ بچوں کے ساتھ بھی یہ معاملہ ہوتا رہتا ہے لیکن اگر آپ جوان ہیں اور آپ کو روزانہ اس مسئلے سے دو چار ہونا پڑتا ہے تو اب آپ جانیے اس مسئلے کا وہ مزیدار حل جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئے گا۔
کولڈرنک میں ادرک اور لیموں:
٭ سب سے پہلے ایک لیموں کو کرش کریں یعنی اس کے چھلکے کو کرش کرلیں۔
٭ اب ادرک کو چھیل کر اس کو بھی باریک کاٹ لیں۔
٭ ایک پین میں 2 کپ کے برابر کولڈرنک بلیک والی ڈالیں اور اس میں ادرک اور لیموں کا کرش ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ جب اُبال آنے لگے تو اس کو نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔
فائدہ:
٭ اس نسخے سے نہ صرف خراب گلے کا علاج ممکن ہے بلکہ ساتھ ہی نزلہ زکام اور کھانسی بھی ٹھیک ہوگی۔
٭ پیٹ کی خرابی، گیس اور دیگر ہاضمے کے مسائل میں بھی آپ کو جلد افاقہ ہوگا۔
پینا کب ہے؟
اس نسخے کو آپ کھانا کھانے کے بعد ہی استعمال کریں تاکہ ایک ہی ڈرنک سے آپ کئی فائدے اٹھا سکیں۔