بچے گھر کی رونق اور گھربھر کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ بچوں کی چھوٹی سی بھی کوئی تکلیف سب کو پریشان کردیتی ہے۔ خاص کر اگر کسی درد سے بچہ بےچین ہو تو ماں باپ کو بھی چین نہیں ملتا۔ موسم بدلتا ے تو بچے اکثر بیمار ہوجاتے ہیں یا ان کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے والدین بہت مشکل میں اجاتے ہیں، یہ پیٹ کی خرابی کسی بیکٹیریا یا انفیکشن کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔ جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کی قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ جلد جراثیموں کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ اور بیمار پڑ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی غیر معیاری چیزیں بھی کھانے سے پیٹ کی تکلیف ہوسکتی ہے۔ ایسے میں کیا ایسی چیز بچوں کودی جائے کہ ان کی تکلیف فوری طور پر رفع ہوسکے۔ کئی بار چھوٹے بچے پیٹ میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن، والدین اسے بہانہ بنا کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جبکہ ایسی صورتحال میں آپ کو بچے کے پیٹ میں درد کی وجہ معلوم کرنی چاہیے۔ اگر بچہ بار بار پیٹ میں درد کی شکایت کرتا ہے. تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جا کر چیک کروائیں۔ یہ غذائیں کھانے سے آپ کو پیٹ کے درد میں جلد آرام آجائے گا۔
دہی:
بعض اوقات انفیکشن یا غلط چیز کھانے کی وجہ سے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ اس صورت میں آپ بچے کو دہی دے سکتے ہیں۔ دہی نظام ہاضمہ کے لیے مفید غذا ہے بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ یہ پیٹ کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ تبخیرِ معدہ کم کرتا ہے۔ اس میں اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ دہی کھانے سے آنتوں میں اچھے بیکٹیریا کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ بچوں کے پیٹ میں درد کی صورت میں انہیں ہر ایک گھنٹے بعد تھوڑا سا دہی کھلائیں۔
پپیتا:
اکثر بدہضمی اور کھانا ٹھیک سے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے پیٹ میں درد بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی حالت میں پپیتا کھانا بدہضمی اور پیٹ کے درد میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ پپیتا معدے کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پاپین نامی عنصر پایا جاتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پپیتا کھانے سے معدہ صاف ہوتا ہے اور پیٹ کے درد میں بھی آرام ملتا ہے۔ قبض اور گیس کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔
شہد اور ادرک:
بچوں کے پیٹ میں درد ہو تو شہد اور ادرک کھلائیں۔ یہ دونوں چیزیں پیٹ کے درد کو کم کرنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ شہد میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو انفیکشن اور پیٹ کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک میں موجود عناصر معدے میں گیس اور درد کو دور کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ اگر بچے کو پیٹ میں درد کی شکایت ہو تو ادرک کو ایک گلاس پانی میں پیس کر ابالیں۔ پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر بچے کو دن میں دو بار دیں۔ اس کو پینے سے پیٹ کے درد میں جلد آرام آجائے گا۔
پودینہ اور سونف:
اگر بچے کے پیٹ میں درد ہو تو پودینہ اس کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ پودینے کے استعمال سے پیٹ کے درد، بدہضمی اور گیس سے نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدے کو اندر سے ٹھنڈا بھی کرتا ہے۔ پیٹ میں درد کی صورت میں بچے کو ایک چمچ پودینے کا رس پلائیں۔ اس کے علاوہ آپ پودینے کے چند پتے بھی ایک گلاس پانی میں ابال کر بچے کو پلا سکتے ہیں۔ پودینہ کے استعمال سے پیٹ کے درد اور درد میں جلد آرام ملتا ہے۔ اس کے ساتھ سونف کے چند دانے بھی اگر ڈال دئیے جائیں تو اور اچھی دوا بن جاتی ہے۔
چاول:
پیٹ کے درد میں بچوں کو سفید چاول بھی کھلائے جا سکتے ہیں۔ سفید چاول کھانے میں ہلکے ہوتے ہیں اور پاخانہ بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ سفید چاول کھانے سے پیٹ کے درد اور قبض سے نجات ملتی ہے۔ اگر بچہ پیٹ میں درد کی شکایت کرے تو اسےسادے سفید چاول کھانے کے لیے دیں۔ اس کے علاوہ آپ چاولوں میں دہی ملا کر بھی بچے کو دے سکتے ہیں۔ یا پھر گھٹی ہوئی کھچڑی بھی انہیں دی جاسکتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Pait Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Pait Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.