“میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں اگر میری کسی بات سے میرے بھائی کو تکلیف ہوئی ہو۔ آپ بڑے لوگ ہیں ہمارا مقصد آپ کو ناراض کرنا ہر گز نہیں تھا“
یہ کہنا ہے سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی بشریٰ صاحبہ کا جنھوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دوبارہ نہ صرف سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کیا بلکہ اپنا شناختی کارڈ دکھا کر مزید انکفافات بھی کیے جو ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں لکھ رہے ہیں۔
انٹرویو میں بشریٰ صاحبہ کہتی ہیں کہ ان کے دادا اور سجاد علی کے دادا کی جانب سے چچا تایا کا رشتہ بنتا ہے اور سجاد علی جانتے ہیں کہ میں ان کی بہن ہوں مگر ماننے کو تیار نہیں۔ یہ کہتے ہوئے بشریٰ نے اپنا شناختی کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کے والد کا نام درج ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جو سچا ہوتا ہے وہ اپنا شناختی کارڈ سب کے سامنے نہیں دکھاتا۔ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ روپڑیں
ایک سوال کے جواب میں بشریٰ کا کہنا تھا کہ جس طرح سجاد علی نے ویڈیو بنا کر ان سے بات کی اس کے بجائے وہ خود انھیں فون کرتے تو شاید ان کا مان رہ جاتا۔ انھیں اس بات کا بہت دکھ ہے کہ سجاد علی نے ان سے کوئی رشتہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ بشریٰ نے بتایا کہ وہ اگرچہ سجاد علی کی سگی بہن نہیں ہیں لیکن کزن ہیں اور کزن بھی بہن بھائی سے کم نہیں ہوتے