کیا امرود کھانے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں آپ؟

امرود سردیوں کا پھل ہے اور یہ مارکیٹ میں نہ صرف بآسانی دستیاب ہوتا ہے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی سستا پھل ہے لیکن اپنے خواص کے لحاظ سے انتہائی قیمتی پھل ہے- ہر موسم کے لحاظ سے ﷲ تعالیٰ نے پھل پیدا کیے ہیں تاکہ ہم انہیں استعمال میں لا کر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں-
امرود کا استعمال ہمیں سردیوں میں نزلہ و زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے امرود کا پودا چار سال میں پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور لگار تار بیس سال تک پھل دیتا رہتا ہے- پاکستان میں امرود کی جس قسم کی کاشت کی جاتی ہے وہ عمدہ اور شیریں پھل ہوتا ہے- یہ پھل اپنے اندر طاقت و توانائی کا خؒزانہ چھپائے ہوئے ہے خدا کی قدرت کہ اس پودے پر سال میں دوبار پھول لگتے ہیں اور دونوں بار ان سے پھل تیار ہوتا ہے اس لئے اس کے باغات لگانا ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔
ہمیشہ پکے ہوئے امرودوں کا استعمال کریں کچے امرود کھانے سے قبض ہو جاتی ہے جو انتہائی نقصان دہ ہو سکتی ہے- پکے ہوئے امرودوں کو کھانے کا بھی طریقہ ہے ورنہ یہ بھی فائدے کی بجائے آپ کو سخت نقصان ہو سکتا ہے-
امرودوں کو دھو کر ان کے چھلکے الگ کر لیں اور ان کے بیج بھی نکال دیں اب ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کالی مرچ اور نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیں پھر انہیں کھائیں- ایک بات یاد رکھیں کہ کبھی بھی امرود خالی پیٹ نہ لیں کیونکہ یہ معدے کے لیے ناگزیر ہے- ایسے افراد بھی امرود کا استعمال نہ کریں جن کا مزاج سرد ہو کیونکہ اس سے انہیں سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے- امرود کو کبھی بھی خالی پیٹ نہ لیں اسے ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد ہی کھائیں۔
امرود ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس کو ہضم ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ جاتے ہیں دو سے تین عدد امرود ہی کھائیں زیادہ امرود کھانے سے معدے پر بوجھ بڑھتا ہے کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے-
امرود میں وٹامن اے،وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،چکنائی،آئرن،گلوکوز اور پانی شامل ہے امرود میں لیموں کی نسبت تین گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے ۔اب ہم امرود کے فوائد دیکھتے ہیں۔

٭امرود نزلہ و زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭امرود جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرتا ہے
٭امرور قبض کو دور کرتا ہے
٭امرود خونی بواسیر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے
٭امرود معدے کو طاقت دیتا ہے
٭امرود کھانے سے دست رک جاتے ہیں
٭امرود دل کے لیے بھی مفید ہے
٭نکسیر آنے کی صورت میں امرود کھانا فائدہ مند رہتا ہے
٭اگر متلی یا طبعیت می گرانیہ محسوس ہو تو امرود کھائیں جلد ہی سکون حاصل ہوگا
٭امرود دائمی قبض میں انتہائی فائدہ مند ہے
٭امرود پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے
٭امرود کھانے سے آنتوں کی بھی صفائی ہو جاتی ہے
٭امرود منہ کے چھالوں ،مسوڑوں کی سوزش و رد اور مسوڑوں سے خون بہنے کو روکتا ہے
٭امرود ہیضہ اور دستوں میں کھانا مفید ہوتا ہے
٭امرود معدے کو تقویت دیتا ہے اور ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے ۔

Kia Amrood Khane Ka Sahih Tarika Janty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Amrood Khane Ka Sahih Tarika Janty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Amrood Khane Ka Sahih Tarika Janty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3310 Views   |   15 Nov 2021
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کیا امرود کھانے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں آپ؟

کیا امرود کھانے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں آپ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا امرود کھانے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں آپ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔