کیا آپ کو UTI پرابلم ہے ، کیا پیشاب رک رک کے آتا ہے یا منہ میں چھالے ہوگئے ہیں تو ان سب تکلیفوں سے نجات پانے کے لئے اسپغول سے فائدہ اٹھائیں۔۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے

اسپغول دنیا میں تین طرح کے پائے جاتے ہیں ، ایک سرخ، ایک کالا اور ایک سفید ہوتا ہے جو ہم سب کے استعمال میں رہتا ہے۔ کالا استعمال نہیں ہوتا، سرخ عام طور پر دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً ہمارے گھروں میں اسپغول کو معدے کی خرابی یا قبض وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم یہاں آپ کو اسپغول کے دوسرے ایسے فوائد اور اس سے علاج بتائیں گے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے یہ نسخے آزمائیں اور اگر آپ کو فائدہ ہو تو اس تحریر کو شئیر کریں تاکہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

1۔ منہ میں چھالوں کے لئے:

اگر آپ کے منہ میں چھالے ہو گئے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، منہ میں چھالوں کی وجہ سے نہ آپ بات کر پاتے ہیں نہ کچھ کھا پی سکتے ہیں ، اس کو ٹھیک کرنے کے لئے آپ مختلف کریمیں، دوائیں اور جیل استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب اسپغول سے ایک ایسا باکمال نسخہ ہم آپ کو بتائیں گے جو بہت آسان بھی ہے اور سستا بھی اور فوری اثر کرنے والا بھی ہے۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:

اسپغول کا چھلکا 1 کھانے کا چمچ
پانی ایک یا آدھا گلاس
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول ڈال کرمکس کر لیں۔ اور 10 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ جب تھوڑا پھول جائے تو اس کو منہ میں لے کر چند سیکنڈ منہ میں ہی رکھیں اور غرارے کریں۔ دو تین دن یہ عمل دہرائیں ، منہ کے چھالے بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ غرارے کے دوران اگر پانی حلق میں بھی چلا جائے تو کوئی نقصان نہیں۔

2۔ پیشاب کے انفیکشن کے لیے:

اگر پیشاب میں انفیکشن ہے، یا پیشاب میں جلن ہو تی ہے تو اس کے لئے بھی بہت آسان حل ہے۔
اسپغول کے چھلکے کا پاؤڈر 1 یا 2 کھانے کے چمچ
کباب چینی( پاؤڈر بنا لیں) ہم وزن( 1سے 2 چمچ)
ان دونوں چیزوں کو ملا کر ہم وزن بنالیں اوررکھ لیں ۔۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ جتنا چاہیں اتنا بنا لیں۔ ایک چائے کا چمچ یہ مکسچریا تو پانی میں ملا کر پی لیں یا ایک چائے کا چمچ یہ دوا کھا کر اس پر پانی پی لیں، انشاء اللہ دو دن میں یہ ساری تکلیفیں ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گی۔ لیکن اس کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔

3۔ دو منہ والے بالوں کے لئے:

آج کل خواتین کے ساتھ یہ عام مسئلہ ہے کہ بال دو منہ والے ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے بھی آسان سا حل ڈاکتر عیسٰی نے بتا دیا۔
اسپغول ایک کھانے کا چمچ
پانی ایک گلاس
ایک گلاس پانی میں یہ اسپغول گھول لیں اس کو تھوڑی دیر پھولنے دیں۔ اب جب یہ پھول جائے تو اس کو اپنے بالوں کے نچلے حصے پر اچھی طرح لگالیں اور ایک سے دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ 15 دن اگر آپ نے یہ نسخہ آزما لیا تو آپ کے بالوں کا یہ مسئلہ کتم ہو جائے گا، ہفتے میں دو سے تین دفعہ بھی کریں تو ٹھیک ہے۔ اور یہ مسئلہ ختم ہوجائے تو بھی مہینے میں دو تین مرتبہ اس طریقے کو استعمال کرتے رہیں تاکہ دوبارہ بال خراب نہ ہوں۔

4۔ گرمی کی وجہ سے سر درد ہو تو:

اگر گرمی کی وجہ سے سر میں درد ہورہا ہے تو اس کے لئے کیا کرنا ہے:
اسپغول پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
سرکہ 1 چائے کا چمچ
عرقِ گلاب 1 چائے کا چمچ
چنبیلی کا تیل چند قطرے
ان سب چیزوں کو ملا کر ایک کریم کی طرح بنالیں۔ اب اس کا لیپ پیشانی پر لگالیں۔ اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس سے سر کا درد فوراً ٹھیک ہو جائے گا۔چنبیلی کا تیل اگر نہیں بھی ہو تو کوئی بات نہیں ، اس کے بغیر بھی یہ بن جائے گا لیکن اگر ہو تو یہ نسخہ زیادہ پراثر ہوگا۔

5۔ خشک جلد کو خوبصورت اورصاف شفاف بنانے کے لئے:

اگر آپ کی جلد خشک اور کھردری ہے، رف ہے تو اس کے لئے آپ مہنگے مہنگے موئسچرائزر استعمال کرتے ہیں، لیکن ایسی شفاف جلد کے لئے کہ دور سے دیکھنے میں حسین اور چمکدار لگے آپ کو بہت سادہ حل پیش ہے۔
اسپغول ایک کھانے کا چمچ
پانی آدھا گلاس
اگر آپ کو پورے جسم کی اسکن اچھی بنانی ہے تو اسپغول زیادہ لے لیں۔ اگر صرف چہرے اور ہاتھ پاؤں کے لئے بنانا ہے تو ایک کھانے کا چمچ کافی ہے۔ اس کو تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں تو یہ پھول جائے گا، اب اسے چہرے اور ہاتھ پاؤں پر لگا لیں، اور 10 منٹ کے لئے لگارہنے دیں۔ آپ کی جلد اتنی خوبصورت اور اسموتھ ہوجائے گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

Ispaghol Ke 5 Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ispaghol Ke 5 Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ispaghol Ke 5 Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4152 Views   |   27 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کیا آپ کو UTI پرابلم ہے ، کیا پیشاب رک رک کے آتا ہے یا منہ میں چھالے ہوگئے ہیں تو ان سب تکلیفوں سے نجات پانے کے لئے اسپغول سے فائدہ اٹھائیں۔۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے

کیا آپ کو UTI پرابلم ہے ، کیا پیشاب رک رک کے آتا ہے یا منہ میں چھالے ہوگئے ہیں تو ان سب تکلیفوں سے نجات پانے کے لئے اسپغول سے فائدہ اٹھائیں۔۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو UTI پرابلم ہے ، کیا پیشاب رک رک کے آتا ہے یا منہ میں چھالے ہوگئے ہیں تو ان سب تکلیفوں سے نجات پانے کے لئے اسپغول سے فائدہ اٹھائیں۔۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔