لیمن گراس ! بے شمار طبی فوائد کا حامل خوبصورت پودا

ایک جھاڑی دار پودا جسے ہم لیمن گراس کے نام سے جانتے ہیں. یہ بہت ہی خوبصورت اور دلکش معلوم ہوتا ہے. مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس کے پتوں کو عام طور پر اکثر لوگ چائے کے قہوہ کے طور استعمال کرتے ہیں جس کو ایک ذائقے دار مشروب بھی کہا جاسکتا ہے اور اس پودے کے یہی پتے دوا کے طور پر بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں. جس میں بےشمار بیماریوں کے بےپناہ فوائد منسلک ہیں.

یہ خوبصورت پودا آپ اور ہم آسانی سے گھر کے باغیچے میں یا کسی گملے میں لگاسکتے ہیں اور ذائقے کے ساتھ ساتھ بےشمار فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں. طبی نقطہ نظر سے لیمن گراس کا سب سے بڑا فائدہ سرطان(cancer) جیسے مرض میں بھی مفید ہے. اس کے علاوہ کچھ دوسرے مرض جیسے پیٹ میں گیس کا بننا، آنتوں میں گیس کو بھرنے سے روکنے میں معاون ہے. ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کےلئے لیمن گراس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس جوس کو چہرے کی دلکشی کے لئے اور کیل مہاسوں کو کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیاسکتا ہے.اس گراس کے استعمال سے جسم میں زیادہ چربی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے. گرمی کو کم کرنے کے لئے بھی اس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس کےعلاوہ لیمن گراس سے تیل بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے بےشمار فوائد ہیں. یہ تیل جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لئے بہت مفید ہے.

لیمن گراس ایک خوشبودار پودا ہے اگر اس پودے کو گھر کے باورچی خانے میں رکھ دیا جائے تو مچھروں سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے. اس کے پتے ایک خوشبودار جڑی بوٹی کا درجہ رکھتے ہیں جسے عام طور پر مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. اس کے پتوں میں مہک ہوتی ہے. اس کے پتوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس میں چند چھوٹی الائچی ڈال کر خوب پکائیں تو بہترین قہوہ تیار ہے. اس کو پی کر آپ کی طبعیت بحال ہوجائے گی اور تھکن دور ہوجائے گی اور اگر اس میں چینی کی بجائے شہد ملا کر پینے سے فلو اور بخار ختم ہوجاتا ہے. کھانسی کم ہوجاتی ہے لیمن گراس کا سوپ بھی بنایا جاسکتا ہے. اس کو بنانے کے لئے یخنی بناکر اس کے چند پتے ڈال کر مزید پکالیں پھر ذائقے دار اور مفید سوپ پئیں. چاولوں کو دم دیتے وقت لیمن گراس کے پتے ڈالنے سے جب چاولوں کا ڈھکنا ہٹتا ہے تو ہر سو خوشبو پھیل جاتی ہے.

ایک چھوٹا سا پودا جو دیکھنے میں بھی حسین اور اس قدر فائدے دیکھ کر یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ لیمن گراس مزے کا مزھ اور دوا کی دوا ہے. ان سب فوائد کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم اگر عام زندگی میں لیمن گراس کا استعمال شروع کردیں تو اس کے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے مثلاَ: ہم روزمرہ زندگی میں چائے کا استعمال کرتے ہیں جوس اور سوپ بھی پیا جاتا ہے اس طرح کھانا پکانا بھی روزآنہ کا معمول ہے اگرچہ ہم اس روزمرہ کے کھانے میں، چائے، جوس اور سوپ میں لیمن گراس کو استعمال کرنا شروع کردیں تو ہمیں ایک بہترین اور منفرد ذائقہ بھی حاصل ہوگا اور کئی بیماریوں سے بھی اگرچہ نجات حاصل نا ہوسکی مگر کمی ضرور واقع ہوگی. کسی بھی چیز کی افادیت کو پرکھنے کے لئے اس کا پیمانہ تجربہ ہے اور جب ہم یہ تجربہ کریں گے تو ہمیں اس کی حقیقت کا پتا چلے گا کہ آیا یہ چیز ہمارے منہ کے ذائقے اور جسمانی بیماریوں کے لئے کس قدر مفید ہے.

Lemon Grass Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Grass Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Grass Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5987 Views   |   02 May 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لیمن گراس ! بے شمار طبی فوائد کا حامل خوبصورت پودا

لیمن گراس ! بے شمار طبی فوائد کا حامل خوبصورت پودا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیمن گراس ! بے شمار طبی فوائد کا حامل خوبصورت پودا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔