میرے بالوں میں خُشکی سے زخم ہوگئے تھے ۔۔ بالوں کو خشکی کیسے ختم کریں؟ چند ایسے طریقے جو خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں

یہ جملہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ "ایک صحت مند جسم میں، ایک صحت مند دماغ رہتا ہے" ویسے ہی اگر آپ کو بالوں کے مسائل کا سامنا ہے تو کہیں نہ کہیں یہ ناموافق طرز زندگی کا نتیجہ ہے۔ آج پچاس فیصد سے زیادہ خواتین کو خشکی کے مسائل کا سامنا ہے، خشکی کھجلی، جلن اور سر کی جلد کو چکنائی یا مکمل طور پر خشک اور خراب کر دیتی ہے۔ آپ کے گہرے رنگ کے لباس پر مسلسل گرنے والے چھوٹے چھوٹے سفید ذرات سے خود اعتمادی میں کمی محسوس ہوتی ہے اور یہ آپ کے رویے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ خشکی طبی طور پر آپ کی کھوپڑی کو کمزور کرتی ہے۔
لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم آپ کے لیے کچھ بہت ہی زبردست ٹپس لائے ہیں جو آپ کے بالوں کو خشکی سے پاک کردیں گے۔

کنگھی تبدیل اور صاف کرنا:

بال ہمارے جسم کا نازک حصہ ہیں اور یہ ہر کسی کو عزیز ہوتے ہیں، ہم سب اپنے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں پر کیا آپ کو پتا ہے کنگھی کا غلط استعمال بالوں سے متعلق بڑے مسائل پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اگر آپکا برش کھردرا ہے تو آج ہی اسے تبدیل کریں کیونکہ یہ سر کی جلد پر چھالے کردیگا اور اس سے آپکو انفیکشن ہوجائے گا۔ بالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کنگھی کی صفائی کا بھی دھیان رکھیں، گرم پانی میں اینٹی سیپٹک لوشن ڈال کر برش کو دھوئیں اس سے برش پر لگی دھول اور جراثیم ختم ہوجائیں گے۔ اپنی کنگھی یا بالوں سے متعلق سامان کسی کے ساتھ ہرگز شئیر نہ کریں۔

بالوں کو دھونا:

اگر آپکو خشکی کا مسئلہ ہے تو روزانہ اپنے بالوں کو دھوئیں کیونکہ جلد کی تمام گندگی کو صاف کرنے کے لیے شیمپو کا باقاعدہ استعمال ضروری ہے۔ کام کرنے والی خواتین کو خشکی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس کی وجہ باہر کی دھول مٹی اور موسمی حالات ہیں۔ روزانہ استعمال کے لیے ایسا شیمپو خریدیں جو سر کی جلد پر نرم ہو اور اس میں سویا پروٹین اور بادام کا تیل ہو۔ سویا پروٹین سر کی جلد کو صاف کرتا ہے اور بادام خشکی کو دوبارہ ہونے سے روکتا ہے۔

روزمیری آئل اور ایسنس کا استعمال:

اگر باقاعدگی سے شیمپو کرنے کے باوجود بھی خشکی ختم نہیں ہوتی تو پھر مضبوط خشکی کیلیئے مضبوط چیز کی ضرورت ہے جیسے کہ روز میری آئل، یہ خشکی کے سنگین مسائل سے نمٹنے کیلیئے مشہور ہے۔ روزمیری کا تیل بالوں کو سفید ہونے اور خشکی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کسی بھی تیل میں روزمیری کے چند قطرے ڈال کر بالوں کی اچھے سے مساج کریں اسکے بعد بالوں کو گرم تولیئے سے لپیٹ کر چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور بعد میں شیمپو کر لیں۔

چند گھریلو نسخے:

۔ لہسن کے چند جَوئے لیکر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ ہموار پیسٹ میں تبدیل نہ ہوجائے، پھر اس پیسٹ کو اپنی کھوپڑی پر لگائیں اور اسے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اسکے بعد اپنے بالوں کو کسی شیمپو سے دھولیں۔
۔ سب سے پہلے اپنے بالوں کو خشک کرکے اس پر زردی لگائیں، زردی لگانے کے بعد اپنے بالوں کو ایک گھنٹے کے لیے پلاسٹک کیپ سے ڈھانپ لیں۔ پھر شیمپو کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بالوں کو آہستہ سے دھوئیں۔ سر سے انڈے کی بدبو دور کرنے کیلیئے بالوں کو دو بار بھی دھو سکتے ہیں۔

Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4115 Views   |   17 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرے بالوں میں خُشکی سے زخم ہوگئے تھے ۔۔ بالوں کو خشکی کیسے ختم کریں؟ چند ایسے طریقے جو خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں

میرے بالوں میں خُشکی سے زخم ہوگئے تھے ۔۔ بالوں کو خشکی کیسے ختم کریں؟ چند ایسے طریقے جو خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بالوں میں خُشکی سے زخم ہوگئے تھے ۔۔ بالوں کو خشکی کیسے ختم کریں؟ چند ایسے طریقے جو خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔