اکثر خواتین بہت جلدی تھکن کا شکار کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت تو نہیں!

خواتین کی زندگی اور روز مرہ کی روٹین تھکا دینے والی ہوتی ہے، صبح بچوں اور شوہر کو اسکول بھیجنے سے لے کر ناشتے دوپہر کے کھانے اور یہاں تک کہ رات سونے کے وقت تک خواتین کام کاج میں مصروف رہتی ہیں۔
لیکن آج کل کی خواتین میں پہلے کی عورتوں جیسی ہمت اور صحت نہیں رہی وہ نہ ہی چست ہیں اور نہ ہی جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند، اس کی وجوہات میں ان کی تھکا دینے والی دن بھر کی روٹین اور گھریلو مسائل بھی شامل ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بار بار تھکن کا شکار ہونے والی خواتین کس بڑی بیماری کا شکار ہو سکتی ہیں؟
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی خود کو اس بیماری سے بچا سکیں۔

اکثر خواتین جلدی تھکن کا شکار کیوں ہو جاتی ہیں؟

دراصل جلدی تھکن کا شکار ہونے والی خواتین میں فائبروملجیا نامی ایک بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے یہ لاغر کر دینے والی ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مستقل درد اور جسمانی تھکن کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے، برطانوی ادارے آرتھریس ریسرچ کے مطابق ہر 25 میں سے ایک خاتون اس کیفیت کا شکار ہوتی ہے۔

فائبروملجیا کیا ہے؟

فائبروملجیا جسم میں مستقل درد اور جسمانی تھکن کی ایک لاعلاج بیماری ہے، فائبروملجیا کی تشخیص کے لیے کوئی مخصوص ٹیسٹ موجود نہیں جس کا مطلب ہے کہ اس کی تشخیص کرنا کافی مشکل ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر خواتین ہی اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں جبکہ یہ ہ عام طور پر 30 سے پچاس سال کی عمر کے درمیان کی خواتین کو اپنا شکار بناتی ہے۔

فائبروملجیا کی علامات کیا ہیں؟

عام طور پر اس کی علامات میں دائمی کمر درد یا گردن کا درد شامل ہیں، جبکہ کچھ کیسز میں تھکن، نیند کی کمی، انتہائی حساسیت، پیٹ میں مروڑ، ہیضہ، چکر آنا اور پٹھوں کی میں درد وغیرہ بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
یہ نہ صرف جسمانی طور پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ یہ انسان کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے یاداشت اور توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس بیماری کی کیا وجوہات ہیں؟

یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ آخر اس بیماری کی وجہ کیا ہے کہ لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دماغ میں ایک خاص مادے کی زیادہ مقدار سے تعلق رکھتا ہے جس کے باعث یہ اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے اور جسم میں درد کی ٹیس محسوس ہوتی ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق فائبروملجیا زیادہ جسمانی یا ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جبکہ ان میں بچے کو جنم دینا، سرجری سے گزرنا یا سخت صدمے کا شکار ہونا بھی شامل ہیں۔

کیا اس بیماری کا علاج ممکن ہے؟

فائبروملجیا کا کوئی مستقل علاج اب تک دریافت نہیں ہوا ہے لیکن اس میں دوائیوں کے ذریعے درد کو قابو کیا جاتا ہے اور ذہنی سکون کے لئے بھی دوائیں دی جاتی ہیں ان ادویات میں درد کم کرنے والی ادویات، مانع افسردگی اور رویے میں تحمل پیدا کرنے والی ادویات شامل ہیں، البتہ اگر کوئی خاتون اس کیفیت کا شکار ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مکمل جائزہ کروا کر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دواؤں کا استعمال کریں۔

Khwateen Thakawat Ka Shikar Kiyun Ho Jati Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khwateen Thakawat Ka Shikar Kiyun Ho Jati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwateen Thakawat Ka Shikar Kiyun Ho Jati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3457 Views   |   11 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اکثر خواتین بہت جلدی تھکن کا شکار کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت تو نہیں!

اکثر خواتین بہت جلدی تھکن کا شکار کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت تو نہیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر خواتین بہت جلدی تھکن کا شکار کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت تو نہیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔