سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے، دنیا کے اکثر ملکوں میں 23 مارچ کو پہلا روزہ متوقع ہے جبکہ پاکستان میں بھی چاند کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سعودی عرب کی موسمیات سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کریگی اور غالب امکان 23 مارچ کو یکم رمضان ہونے کا ہے تاہم بعض اندازوں کے مطابق یکم رمضان جمعہ 24 مارچ کو بھی ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال رمضان کے ایام میں جمعرات 23 مارچ کو روزہ کا وقت 13 گھنٹے 59 منٹ ہے۔ یہ رمضان کا سب سے مختصر دن ہے۔
آپ کیا کیا تیاریاں کر سکتی ہیں؟
٭ ماہِ رمضان کی آمد مین اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل آپ یہ چند ضروری کام کرلیں تاکہ سحر و افطار پورے مہینے زیادہ وقت بھی نہ لگے اور آپ آسانی سے اپنا وقت عبادات میں سروو کرسکیں۔
چٹنیاں:
رمضان میں چونکہ چٹنیوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے، روزانہ سموسمے پکوڑوں کے ساتھ کھانے کے لیے چاہیے ہوتی ہیں تو لہٰذا آپ یہ ابھی سے ہی بنا کر فریزر کرلیں اور اس میں تیز پتہ ڈال کر چھوڑ دیں یہ خراب نہیں ہوں گی۔
سموسے کی پٹیاں:
آگر آپ گھریلو سموسوں کی پٹیاں بناتی ہیں تو ابھی صحیح وقت ہے آج ہی تیار کرکے فریز کرلیں ورنہ بازار سے خرید کر نیم ٹھنڈے پانی میں ڈپ کرکے رکھ دیں۔
پیسٹ:
ادرک، لہسن، ٹماٹر، ہری مرچ کا پیسٹ تیار کرلیں۔ لیموں کا رس نکال کر سٹور کرلیں۔
پیاز:
پیاز کو فرائی کرکے پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کرکے محفوظ کرلیں۔
چاٹ مصالحہ:
اگر گھریلو پسند کرتی ہیں تو ابھی بنا کر رکھ لیں اور پورا ماہ بھرپور استعمال کریں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehla Roza Kab Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehla Roza Kab Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.