اس وقت نوجوانوں سمیت بچوں اور بوڑھوں سب کی توجہ پی ایس ایل پر مجبور ہے اور دھواں دار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی کرکٹ شائقین کا دل جیت رہے ہیں۔ البتہ کچھ ایسے خوش نصیب کھلاڑی بھی ہیں جو دلوں کے ساتھ لاکھوں بلکہ کروڑوں کے انعامات بھی جیت رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں ایک نام لاہور قلندرز کے فخر زمان کا بھی ہے۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائےتھے۔ فخر زمان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فرنچائز لاہو قلندر کے ثمین رانا نے فخر زمان کو قلندر سٹی میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ثمین رانا نے یہ بھی کہا کہ “فخر نے یہ انعام اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل کیا ہے انھیں اس تحفے کا بہت انتظار تھا“
اتنا ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق فخر زمان کو آئی فون 14 بھی دیا گیا ہے جبکہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کو نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
واضح رہے اس سے پہلے شاہین آفریدی کو شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پلاٹ دیا گیا تھا جو انھوں نے اپنے دوست جلات خان کو تحفے میں دے دیا تھا۔
شاہین آفریدی کو ان کی زبردست کارکردگی پر ثمین رانا نے قلندرز سٹی میں ایک شاندار پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس پر پوری ٹیم خوش ہو کر تالیاں بجانے لگی اور خود شاہین بھی زور و شور سے تالیاں بجانے لگے لیکن پھر انھوں نے اپنا ہاتھ روک کر ایک اور اعلان کیا۔ وہ اعلان کیا تھا یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 21 فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دینے پر مین آف دی میچ اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو انعام میں پلاٹ دیا تو شاہین نے اسی وقت وہ پلاٹ اپنے ساتھی جلات خان کو دے دیا۔ جس پر ایک بار پھر پوری ٹیم کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں
جلات خان کا ردعمل
دوسری جانب جلات خان بھی کافی خوش ہوئے اور تالیاں بجاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Plot Gift Mein De Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Plot Gift Mein De Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.