میری ماں کا نمبر کیوں بلاک کیا۔۔ علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر بھی نہ بخشا ! اصل معاملہ کیا ہے؟

Alizeh Shah Publicly Snubs Zarnish Khan Apology

"زرنش خان کی معافی مسترد، علیزے شاہ کا دو ٹوک جواب – 'میری ماں کی بے بسی نہیں بھول سکتی!'"

اداکاری کو خیرباد کہنے والی زرنش خان نے حال ہی میں علیزے شاہ کے بارے میں اپنے ماضی کے سخت الفاظ پر معافی مانگی، مگر علیزے نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ انہیں معاف نہیں کر سکتیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش نے ایک پروگرام میں علیزے کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدتمیزی میں کوئی ان سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس بیان پر کافی ہنگامہ برپا ہوا اور اب، کچھ وقت گزرنے کے بعد، زرنش نے اپنے الفاظ واپس لینے کی کوشش کی، مگر شاید بہت دیر ہو چکی تھی۔

"آپ نے میری والدہ کو بلاک کیوں کیا؟" – علیزے کا سوال

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زرنش کو جواب دیتے ہوئے کہا:

"میں آپ کو معاف نہیں کرسکتی، نہیں بھول سکتی کہ میری والدہ اس وقت اپنے آپ کو کتنا بے بس محسوس کررہی تھیں۔ ان کی آواز کانپ رہی تھی، مگر آپ نے ان کا نمبر بلاک کردیا تاکہ وہ آپ سے دوبارہ معافی نہ مانگیں؟"

یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ جب زرنش خان کا وہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا، جس میں انہوں نے علیزے پر نازیبا تبصرہ کیا تھا، تو علیزے کی والدہ نے زرنش سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نرمی سے پوچھا کہ آخر ایسا کہنے کی کیا وجہ تھی؟ زرنش نے وعدہ کیا کہ وہ وضاحتی ویڈیو بنا کر سب کچھ واضح کریں گی، مگر پھر اچانک علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کر دیا گیا۔

"میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تھا!"

علیزے نے جذباتی انداز میں مزید لکھا:

"میں نے آج تک کسی کے خلاف آن لائن بات نہیں کی، میں صرف اپنی ماں سے شکایت کرتی ہوں اور وہ اللہ سے۔ میری ماں جب مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں، تو وہ آپ کو بھی نوالے بنا کر کھلاتی تھیں، اللہ سب دیکھ رہا ہے!"

سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث!

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر دھواں دھار بحث کا سبب بن گیا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ زرنش خان کو پہلے ہی سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ معافی مانگنے پر اسے رد نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Alizeh Shah Publicly Snubs Zarnish Khan Apology

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alizeh Shah Publicly Snubs Zarnish Khan Apology and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alizeh Shah Publicly Snubs Zarnish Khan Apology to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1356 Views   |   17 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 March 2025)

میری ماں کا نمبر کیوں بلاک کیا۔۔ علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر بھی نہ بخشا ! اصل معاملہ کیا ہے؟

میری ماں کا نمبر کیوں بلاک کیا۔۔ علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر بھی نہ بخشا ! اصل معاملہ کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری ماں کا نمبر کیوں بلاک کیا۔۔ علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر بھی نہ بخشا ! اصل معاملہ کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔