بچے کی پیدائش کے بعد اس بات کا خیال رکھیں ورنہ آپ وقت سے پہلے بوڑھی ہوسکتی ہیں

ماں بننا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور یہ قدرت کا ایک حسین ترین عمل ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ کئی ماہ تک اپنے والدین کو بے وقت جگا کر ان کی نیند خراب کرتا رہتا ہے۔
اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بچہ اپنی پیدائش سے لے کر پہلی سالگرہ تک اپنے والدین کی دوہزار گھنٹے کی نیند متاثر کرتا ہے لیکن والدین میں سے ماں کی نیند زیادہ خراب ہوتی ہے۔
امریکی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں اس بات کا عمر رسیدگی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں کئی حاملہ خواتین کے خون کے نمونے لئے گئے اور بچے کی پیدائش سے لے کر ایک سال تک ان میں سونے جاگنے کے عمل کی تفصیلات بھی لی جاتی رہیں۔
ایک سال بعد دوبارہ ان تمام خواتین سے خون کے نمونے لئے گئے اور ان میں ٹیلومرز کی لمبائی کا موازنہ،بچے کی پیدائش سے قبل لئے گئے نمونوں سے کیا گیا۔
جب ان دونوں کا موازنہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بچے کی پیدائش کے بعد سال بھر جن خواتین کی نیند زیادہ خراب رہیں ان کے خلیوں میں ٹیلومرز کی لمبائی بھی نمایاں طور پر کم رہی۔جبکہ ان کی نسبت وہ خواتین جن کی نیند کم متاثر ہوئی یا ان کا دورانیہ کم رہا ان میں ٹیلومرز کی لمبائی میں کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ ٹیلومرز وہ سالمات (مالیکیولز)کروموسومز وہ خلیے میں کروموسومزکے سروں پر ڈھکنوں کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے،ویسے ویسے ٹیلومرز کی لمبائی کم ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ یہ بڑھاپے تک پہنچنے پر بہت مختصررہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلومرز کی لمبائی کو خلوی سطح پر عمر کا پیمانہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد روزانہ دو گھنٹے یا اس سے زیادہ متاثر ہ نیند لینے والی خواتین کے ٹیلومرز کی لمبائی میں ہو نے والی کی کمی اس بات کی جانب نشاندہی کرتی ہے کہ اس ایک سال کے عرصے میں ان کی عمر بھی تین سے سات سال تک بڑھ چکی ہیں۔
نیند کی کمی کے باعث وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد ایک خطرناک بات ہے کیو نکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایسی خواتین کو وہ تمام بیماریاں بھی کم عمری میں ہوسکتی ہیں جو اکثر ساٹھ سے ستر سال کی عمر میں لاحق ہوتی ہیں۔

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2489 Views   |   15 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچے کی پیدائش کے بعد اس بات کا خیال رکھیں ورنہ آپ وقت سے پہلے بوڑھی ہوسکتی ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچے کی پیدائش کے بعد اس بات کا خیال رکھیں ورنہ آپ وقت سے پہلے بوڑھی ہوسکتی ہیں ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.