تینوں بچوں کی لاشیں دیکھ کر ماں کا بُرا حال تھا ۔۔ بدقسمت رپورٹر، جس نے اے پی ایس اسکول حملے کے دوران کیا دیکھا؟ سب کو رُلا دیا، دیکھیے

16 دسمبر 2014 کا دن کئی گھروں کو اجاڑ گیا تھا، اس دن داخلہ کے لیے خولہ بھی شہید ہو گئی اور اسکول پرنسپل طاہرہ کاظمی بھی بچوں کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئی۔ اس دن شہید اور ظالم میں فرق واضح ہو گیا، کچھ نئے شہید اور ہیرو ہمارے سامنے نظر آئے۔

اگرچہ حملہ میں دہشت گرد مارے گئے مگر بچوں کی شہادت نے پاکستان کو بہت بڑا زخم دیا تھا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کی ویڈیو اس وقت کافی وائرل ہوئی تھی جب وہ بچوں کی شہادت کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئی تھیں۔

رپورٹر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی دل دہلا دینے والا تھا۔ جس دیکھنے والوں کو بھی رلا دیا تھا۔ رپورٹر بتاتی ہیں کہ رابعہ میں وہ بدقمست رپورٹر ہوں جس نے 106 جنازے دیکھے ہیں۔ پشاور کی ہر گلی میں جنازہ موجود ہے۔ رپورٹر کی آںکھوں سے آنسو چھلک رہے تھے اور وہ یہی شکوہ کر رہی تھیں کہ میں خود ماں ہوں، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں، ماں کس طرح تکلیف سے دوچار ہے۔

آج وہی وقت ہے اسکول جانے کا مگر آج کسی کو دیر نہیں ہو رہی ہے، بس اس بات کی دیر ہو رہی ہوگی کہ ان کی تدفین کر دی جائے۔

وہ بتاتی ہیں کہ صبح بچے تیار ہو کر اسکول وین میں گئے تھے، والدین نے انہیں الوداع کیا مگر وہ واپس ایمبولینس میں آئے۔

رپورٹر بتاتی ہیں کہ رابعہ میں ایک ایسی والدہ بھی دیکھیں جو دلاسہ دے رہی تھیں مگر ان کے خود کے تینوں بچے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

یہ واقعہ دنیا بھر کے میڈیا کی جانب سے کور کیا گیا، جبکہ بھارتی میڈیا بھی اس غم میں شامل تھا اور پاکستان کے دکھ کو بانٹ رہا تھا۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   619 Views   |   16 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about تینوں بچوں کی لاشیں دیکھ کر ماں کا بُرا حال تھا ۔۔ بدقسمت رپورٹر، جس نے اے پی ایس اسکول حملے کے دوران کیا دیکھا؟ سب کو رُلا دیا، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (تینوں بچوں کی لاشیں دیکھ کر ماں کا بُرا حال تھا ۔۔ بدقسمت رپورٹر، جس نے اے پی ایس اسکول حملے کے دوران کیا دیکھا؟ سب کو رُلا دیا، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.