صحت کے لئے کونسے تیل کا استعمال مفید ہے؟ جانیئے وہ تیل اور ان کا استعمال جو آپ کی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہیں

تیل کا غیر متنازعہ بادشاہ یقینی طور پر زیتون کا تیل رہا ہے اور اس کی مختلف خصوصیات کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ فائدے مند قرار دیا جاتا ہے، لیکن چند سالوں سے کچھ نئی تحقیقات کی روشنی کی بِنا پر مختلف دوسرے تیل بھی غذائی اعتبار سے زیتون کے تیل کی طرح فائدے مند قرار دیئے جا رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مختلف تیل ہماری نانی کے زمانے کے بعد سے روایتی ہندوستانی باورچی خانے میں ہی رہے ہیں اور اب ماہرینِ صحت اور غذائیت کے کا کہنا ہے کہ روزانہ کھانا پکانے میں ان کا استعمال کرنا چاہئ، وہ کونسے مختلف تیل ہیں اور ان کے کیا فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل صحت کے لئے مفید ضرور ہیں لیکن زیتون کے تیل کے استعمال کی بھی حدود ہیں اور یہ بھی اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو نقصان دہ ہو سکتا ہے، لہذا مختلف تیلوں کے بارے میں جاننا بہتر ہے۔

• صحت کے لئے مختلف تیلوں کا استعمال

• چاول کی چوکر کا تیل

چاول کی چوکر کے تیل میں لیپوک ایسڈ ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کرتا ہے اور زیادہ شوگر کے ذریعہ جسم میں ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے، اس کا استعمال آپ کی مجموعی صحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آپ کا کولیسٹرول بھی متوازن رکھتا ہے۔
اس تیل کو مختلف پکوان کو فرائی کرنے اور سبزیاں گوشت وغیرہ پکانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کا ذائقہ اخروٹ کی گری جیسا ہوتا ہے اور اسے سلاد وغیرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• ناریل کا تیل

ہندوستان کی جنوبی ریاستوں نے ہمیشہ کھانا پکانے کے لئے ناریل کا تیل استعمال کیا ہے ، لیکن بہت سے لوگوں کے لئے یہ کاسمیٹک خصوصیات اور ہیئر آئل کے طور پر مشہور ہے، ایشیا میں اسے بہت بہترین خصوصیات والا تیل مانا جاتا ہے یہ تیل کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ مختلف ادویات، بالوں اور جلد کی نگہداشت کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ناریل کا تیل آپ کا میٹابولزم بڑھانے اور بھوک کم کرنے کے لئے مفید ہے یہ کئی قسم کے جلد کے امراض کو دور کرنے کے لئے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے، مختصر یہ کہ اس کا کھانوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔

• تِل کا تیل

تِل کا تیل ایک قدیم زمانے سے ہی کھانوں میں استعمال ہونے والے سب سے مشہور تیل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، تل کے تیل میں وٹامن ای، بی 6، میگنیشیم، کیلشیم اور آئرن کی اعلی سطح ہوتی ہے، تِل کے تیل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس سے خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

السی کے بیج کا تیل

السی کے بیجوں کا تیل غذائی اعتبار سے بہترین ہے اس میں اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کو اگر کھانوں استعمال کیا جائے تو ہاضمہ بہتر ہوتا ہے لیکن اس کو زیادہ پکنے والے کھانوں میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، یعنی اس کو سلاد میں اور بنا پکائے جانے والی غذاؤں میں استعمال کرنا مفید ہے۔
السی کے بیجوں کے تیل کو براہِ راست استعمال کرنا چاہیئے، اسے سلاد، سوپ، سبزیوں اور دہی میں اوپر سے ڈال کر استعمال کرنا فائدے مند ہے۔

• احتیاطی تدابیر

• یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی تیل جب آگ پر پکایا جائے تو گرم ہونے پر اس کی رنگت، ذائقے اور اس کی خصوصیات میں تبدیلی آتی ہے۔
• اگر تیل کو ضرورت سے زیادہ پکایا جائے اور زیادہ درجہ حرارت ملے تو اس میں موجود غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔
• ہر تیل میں مختلف قسم کے فیٹس ہوتے ہیں اس لئے تیل کا استعمال بھی اگر ماہرین صحت و غذائیت کے مشورے سے کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

Sehat Ke Liye Konsa Tail Faida Mand

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sehat Ke Liye Konsa Tail Faida Mand and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehat Ke Liye Konsa Tail Faida Mand to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5230 Views   |   26 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

صحت کے لئے کونسے تیل کا استعمال مفید ہے؟ جانیئے وہ تیل اور ان کا استعمال جو آپ کی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہیں

صحت کے لئے کونسے تیل کا استعمال مفید ہے؟ جانیئے وہ تیل اور ان کا استعمال جو آپ کی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صحت کے لئے کونسے تیل کا استعمال مفید ہے؟ جانیئے وہ تیل اور ان کا استعمال جو آپ کی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔