سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز اور معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون پائلٹ کی تصاویر کافی وائرل ہیں جو کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں حجاب میں ادا کر رہی ہیں۔
کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری کا شمار پاکستان کی ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں جو کہ اپنی صلاحیتوں اور اخلاقی سماجی حدود کی پابندی کر رہی ہیں۔
دوسری جانب کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری سماجی کاموں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، وہ غریب افراد کو سلائی مرکز اور مفت تعلیم جیسی سہولت مفت فراہم کر رہی ہیں۔
جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بطور پہلی باحجاب خاتون پائلٹ کے طور پر بھی اپنا نام درج کرا چکی ہیں۔ پاکستان کی واحد باحجاب پائلٹ افسر کی جانب سے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو دیا گیا تھا۔
شہناز لغاری بتاتی ہیں کہ بچپن ہی سے ہر چیز کا علم اور قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا، ایک دلچسپ شوق یہ بھی تھا کہ میں آسمان کو چھو لوں، میرے اس خواب کو پورا کرنے میں میرے بھائیوں نے میرا ساتھ دیا تھا۔
حجاب پہنے شہناز لغاری کے لیے یہ پیشہ اس لیے بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ انہوں نے حجاب کرتے ہوئے اپنے سپنے کو پورا کیا ہے۔ جبکہ شہناز لغاری کہتی ہیں کہ میرا ایک اسپتال بنانے کا بھی ارادہ ہے، جس کے لیے میں نے اپنی جیب سے پیسے جمع کیے ہیں، اور پلاٹ بھی خرید کر رکھے ہیں۔
ان کی شخصیت کی دلچسپ بات یہ بھی کہ یہ مقامی سطح پر خواتین کو خود مختار بنا رہی ہیں، یعنی بچیوں کو سلائی مشین کا کام بھی سکھاتی ہیں اور انہیں سلائی مشین بھی دی جاتی ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ 9 گھنٹے کی طویل ٹریننگ کے بعد جب میں نے اکیلے جہاز اڑایا تو مجھے بے حد خوشی ہوئی تھی۔ جبکہ حجاب سے متعلق وہ بتاتی ہیں کہ حجاب ایک رکاوٹ نہیں ہے بلکہ اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے، جو کہ ہماری ہی حفاظت کے لیے ہے۔ اسی وجہ سے اللہ نے مجھے عزت اور نام دیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistan Ki Pilot Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistan Ki Pilot Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.