ناشپاتی کھانے کے 15 حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی یہ پھل روزانہ کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے اور ہم سے اکثر اس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں کیوں نہ کریں اس میں ہمارے لئے فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ لذت اور ذائقہ میں بھی لاجواب ہے۔ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔

ناشپاتی میں سوڈیم،پوٹاشیم،شکر،فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں ایک ہی قسم کی ناشپاتی پائی جاتی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک نرم گودے والی ناشپاتی جس کو ہم بگو گوشہ کہتے ہیں بچوں میں زیادہ پسند کی جاتی ہے اس کی وجہ کہ وہ عام ناشپاتی سے زیادہ رسیلی اور میٹھی ہو تی ہے اس کے عالوہ بہت نرم ہوتی ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے۔لیکن دوسرے ممالک میں اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ناشپاتی کو ہمیشہ چھلکے سمیت استعمال کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔

ناشپاتی کے فوائد:
٭ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
٭ ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭ ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
٭ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
٭ ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
٭ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
٭ ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
٭ ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
٭ ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
٭ ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔

Nashpati Khane Ke 14 Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nashpati Khane Ke 14 Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashpati Khane Ke 14 Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Dr Ch Tanweer Sarwar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5344 Views   |   11 Jul 2023
About the Author:

Dr Ch Tanweer Sarwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Ch Tanweer Sarwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ناشپاتی کھانے کے 15 حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی یہ پھل روزانہ کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

ناشپاتی کھانے کے 15 حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی یہ پھل روزانہ کھانے پر مجبور ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناشپاتی کھانے کے 15 حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی یہ پھل روزانہ کھانے پر مجبور ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔