انسان کا دماغ ایک دوسرے سے مختلف تو نہیں تاہم جنس کے حساب سے اس میں فرق ضرور ہوتا ہے۔
WWW.nm.Org نامی ویب سائٹ کی جانب سے دلچسپ معلومات شئیر کی گئی تھی جس میں بتایا کہ اگرچہ مردوں کا دماغ عورتوں کے مقابلے میں 10 فیصد بڑا ہوتا ہے، تاہم اس بات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ عقلمندی کی نشانی ہے۔

سائز کے فرق کے باوجود دونوں کا دماغ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ تاہم دماغ کا ایک حصہ ایسا ہے، جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے منفرد بناتا ہے، وہ ہے inferior-parietal lobule جو کہ مردوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس حصے کا تعلق حساب کتاب، وقت کیا تخمینہ لگانا، رفتار کا تخمینہ لگانا سے ہو سکتا ہے۔
یعنی اس تحقیق کے مطابق مرد اور عورت کے دماغ میں ایک فرق یہ ہے کہ مردوں کا دماغ بڑا تو ہوتا ہے لیکن ایک خاص حصہ اسے منفرد بناتا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی عام تاثر ہے کہ دماغ کا حصہ hippocampus جو کہ یاد داشت سے متعلق ہوتا ہے، یہ بھی ان دونوں میں الگ ہوتا ہے، تاہم تحقیق نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
دوسری جانب بات کی جائے دماغ کے وزن کی تو مردوں کے دماغ کا وزن 2 اعشاریہ 9 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے، جبکہ خواتین کے دماغ کا وزن 2 اعشاریہ 6 پاؤنڈ تک۔