کیا صابن مچھروں کو قریب لاتا ہے؟ جانیں ماہرین کی نئی تحقیق کیا کہتی ہے، جس سے آپ بھی مچھروں کے وار سے بچ سکتے ہیں

مچھر شروع سے ہی انسانوں کیلیئے ایک مسئلہ رہے ہیں اور اب تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ اور بھی طاقتور ہوگئے ہیں، جس سے مختلف بیماریاں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا وغیرہ جیسے خطرناک انفیکشن انسان کو شدید بیمار کر دیتے ہیں اور کئی صورتوں میں تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔

مچھروں پر کئی بار کئی قسم کی تحقیق کی گئی ہیں، اور ابھی حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

خوشبودار صابن مچھروں کو قریب لانے کی وجہ:

اگر آپ خوشبودار صابن سے بہت سارا جھاگ بنا کر ہاتھ منہ دھورہے ہیں تو امکان ہے کہ مچھر آپ کی جانب زیادہ راغب ہوں گے اور قریب آکر کاٹ لیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ صابن کے کیمیائی اجزا تیز خوشبو رکھتے ہیں اور وہ اسی خوشبو کی وجہ سے قریب آکر انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

غیر ملکی تحقیق کے مطابق، پھولوں کی خوشبو والے صابن سے نہانے یا منہ دھونے پر آپ کا وجود مچھروں کے سامنے نمایاں ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے میں چار مشہور برانڈ کے صابن آزمائے گئے۔

صابن پر کی جانے والی تحقیق:

جرنل آئی سائنس میں شائع رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے 3 برانڈڈ خوشبودار صابن اور 1 سادے صابن سے کپڑے کے ٹکڑوں کو دھویا۔ جس کے نتیجے میں خوشبودار صابن والے کپڑوں پر زیادہ مچھر منڈلانے لگے جبکہ حیرت انگیز طور پر ناریل کے تیل یا کم خوشبو والے صابن پر بہت ہی کم مچھر آئے۔

ورجینیا پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، جب مچھروں کو خون نہیں ملتا تو وہ پھولوں کے رس چوس کر اپنی غذائی کمی یا شکریات کی ضرورت پوری کرتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پھلوں اور پھولوں کی خوشبو والے صابن گویا انہیں احساس دلاتے ہیں کہ یہاں پھل یا پھول موجود ہے۔

اس سے واضح ہوا کہ پھولوں کی تیز خوشبو والے صابن سے منہ یا ہاتھ پیر دھونے سے مچھر آپکی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ ناریل کی خوشبو مچھروں کو دور رکھ سکتی ہے۔

Kia Sabun Machar Ko Khenchta Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kia Sabun Machar Ko Khenchta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Sabun Machar Ko Khenchta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2058 Views   |   12 May 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا صابن مچھروں کو قریب لاتا ہے؟ جانیں ماہرین کی نئی تحقیق کیا کہتی ہے، جس سے آپ بھی مچھروں کے وار سے بچ سکتے ہیں

کیا صابن مچھروں کو قریب لاتا ہے؟ جانیں ماہرین کی نئی تحقیق کیا کہتی ہے، جس سے آپ بھی مچھروں کے وار سے بچ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا صابن مچھروں کو قریب لاتا ہے؟ جانیں ماہرین کی نئی تحقیق کیا کہتی ہے، جس سے آپ بھی مچھروں کے وار سے بچ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔