اگر بیڈ شیٹ کے درمیان صابن رکھ لیا جائے تو کیا ہوگا کیا آپ جانتے ہیں؟ چلیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں دراصل اگر اپ بیڈ شیٹ کے نیچے صابن رکھ دیں تو آپ کے پٹھوں کا درد دور ہو سکتا ہے اور بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کیا واقعی چادروں کے درمیان صابن کی بٹی ڈالنے سے پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بے چین ٹانگوں کے سنڈروم اور ٹانگوں کے درد ایسے حالات ہیں جو رات کو اس وقت پیش آتے ہیں جب آپ سونے کی کوشش کرتے ہیں۔
رات کے وقت ٹانگوں کے درد اور بے چین ٹانگوں کے سنڈروم کو روکنے کے لئے آپ گرم پانی سے شاور لے سکتے ہیں، مساج کرسکتے ہیں، صحیح کھانا اور کافی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن، یہاں ایک آسان چیز ہے جس کی مدد سے آپ رات میں پر سکون ہو کر آرام کر سکتے ہیں وہ ہے صابن جو ٹانگوں کے درد اور بے چین ٹانگوں کے سنڈروم کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ درد اور بے چینی انتہائی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں، اس لئے یہ خاص ٹوٹکہ اس درد اور بے چینی سے نمٹنے کے لئے بہترین ہے، اگر آپ رات بھر آرام کرنا چاہتے ہیں اور ضرور دیکھیں۔
عام طور پر بہت زیادہ ورزش، وٹامن اور معدنیات کی کمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے ٹانگوں میں درد ہوتا ہے۔
صابن کیسے مدد فراہم کرے گا؟
ڈاکٹروں کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ یہ ٹپ کس طرح کام کرتی ہے، لیکن کچھ کا خیال ہے کہ صابن میں موجود میگنیشیم اس مسئلے کا حل ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میگنیشیم کی کمی دونوں ٹانگوں کے درد اور بے چین ٹانگوں کے سنڈروم کی ایک بنیادی وجہ ہوتی ہے اس لئے صابن سوتے وقت اپنے قریب رکھ لینے سے اس سے نکلنے والی خوشبو کی وجہ سے یہ کمی پوری ہونے لگتی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بائیو کیمیکل اثر ہو سکتا ہے جو درد سے نجات میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ جرنل آف الٹرنیٹو اینڈ کمپلیمنڑی میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ سانسدانوں نے خواتین پر ماہواری کے دوران صابن کے ٹکڑوں کو قریب رکھ کر تحقیق کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ خواتین کا ماہواری کا درد بھی صابن سے نکلنے والی مہک کے اینٹی سپیسپوڈک ایفیکٹ کی وجہ سے کم ہو گیا۔
تو پھر اگر آپ کو بھی رات میں بے چینی اور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے تو آج یہ ٹپ آزما کر دیکھیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bister Ki Chadar K Nichy Saabun Rakhne K Nataij and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bister Ki Chadar K Nichy Saabun Rakhne K Nataij to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.