روزانہ 30 گولیاں کھاتی تھی لیکن.. صحیفہ جبار کو اب کون سی بیماری ہوگئی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

"ڈسپرین سے بچنے کے لئے روزانہ 20 سے 30 گولیاں کھاتی تھی. لوگ کہتے ہیں نماز پڑھو. میں پانچ وقت کی نماز، تہجد اور تلاوت قرآن پاک کرتی تھی لیکن میرا ڈپریشن کم نہیں ہوتا تھا. یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈپریشن کی وجہ دین سے دوری نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے جس کا علاج کروانا ضروری ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ صحیفہ جبار کا جنھوں نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے ایک بار پھر ڈپریشن کے موضوع پر گفتگو کی.

صحیفہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے ان کے دل کی دھڑکن بھی انتہائی کم ہوجاتی تھی. یہاں تک کہ جہاز کے سفر میں انھیں فضائی میزبانوں کو بتانا پڑتا تھا کہ اگر وہ بے ہوش ہوجائیں تو ایسا نہ سمجھا جائے کہ وہ مر گئیں۔

صحیفہ نے بتایا کہ وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور موت کی دعائیں مانگا کرتی تھیں..زمیندار خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے انھیں یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ اصل مسئلہ کیا ہے.

"مجھے ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے.. ایک بار جب ڈپریشن کا اٹیک ہوا تو صبح سویرے ملک سے باہر اپنی ماں فون کرکے کہا کہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بیٹی چھٹی منزل سے چھلانگ کر خودکشی نہ کرے تو آپ پاکستان آجائیں. جب ماں پاکستان آئیں تو میری حالت دیکھ کر بیمار ہوگئیں. کچھ دن بعد والد کو بھی یہ کہہ کر بلایا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی اور بیوی خودکشی نہ کریں تو آپ پاکستان آجائیں.

صحیفہ نے روتے ہوئے بتایا کہ اب ان کی طبعیت کافی بہتر ہے انھیں اچھے تھیراپسٹ تلاش کرنے میں بھی مسئلہ ہوا لیکن اب وہ ریکور کررہی ہیں جبکہ ڈپریشن سے پوری طرح باہر آنے میں انھیں مزید وقت لگے گا.

Saheefa Jabbar Opens Up About Her Depression

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saheefa Jabbar Opens Up About Her Depression and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saheefa Jabbar Opens Up About Her Depression to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2071 Views   |   30 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روزانہ 30 گولیاں کھاتی تھی لیکن.. صحیفہ جبار کو اب کون سی بیماری ہوگئی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

روزانہ 30 گولیاں کھاتی تھی لیکن.. صحیفہ جبار کو اب کون سی بیماری ہوگئی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ 30 گولیاں کھاتی تھی لیکن.. صحیفہ جبار کو اب کون سی بیماری ہوگئی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔