کیا مرحوم والدین خواب میں آ کر کچھ بتانا چاہتے ہیں ؟ انجینئر محمد علی مرزا نے اس طرح کے خواب کے بارے میں کیا بتایا؟ جو آپ کو بھی جاننا چاہیئے

انجینئر محمد علی مرزا ایک ممتاز پاکستانی اسلامی اسکالر ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وہ ایک انجینئر ہیں، جنہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا سے ڈگری حاصل کی ہے۔ علی مرزا اپنی جامع اسلامی تقریروں کے لیے بڑے پیمانے پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر ان کے کافی فالوورز ہیں، چینل اسلامی تعلیمات اور مباحثوں کے لیے وقف ہے۔ علی مرزا نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں، وہ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے لوگوں کے مذہبی سوالات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے فوت شدہ والدین کو خواب میں بے چینی کی حالت میں دیکھنے کے سوال کا بھی جواب دیا۔

انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ، ہو سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہو کہ مرحومین کی روح بے چین ہو، پریشان ہو یا ہو سکتا ہے ایسا نہ ہو، البتہ حدیث کے مطابق اگر کوئی برا خواب دیکھیں تو بائیں طرف تین بار تھوکیں یا آپ تعوذ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ایسے خوابوں کا مطلب والدین کے لیے دعا کرنا اور پھر ان کے لیے صدقہ کرنا ہے کیونکہ یہ والدین کا حق ہے، انہوں نے والدین کے مرتبے کی وضاحت کرتے ہوئے آیات و احادیث کی تلاوت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ والدین کے لیے بڑے خیرات کریں، ان کے لیے دعا کریں، ان کی قبروں پر جائیں، فاتحہ پڑھیں اور ان کی زندگی میں اور مرنے کے بعد ان کی بخشش کے لیے دعا کریں۔

نادر علی کے ایک اور اہم سوال کے جواب میں کہ، کیا میتیں قبروں کے باہر زائرین کو دیکھ سکتی ہیں؟ انجینئر علی مرزا نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے آپ کو ہدایت ہے کہ قبرستان جا کر مرحومین کے لیے دعائیں کریں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ہماری بات سن رہے ہیں یا دیکھ رہے ہیں۔ اللہ ہی ہے جو ان لوگوں کو پیغام بھیجتا ہے اور ان کا تعلق اللہ ہی سے ہے۔

Khwab Mein Marhoom Maa Baap Ko Dekhna

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khwab Mein Marhoom Maa Baap Ko Dekhna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwab Mein Marhoom Maa Baap Ko Dekhna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1247 Views   |   20 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

کیا مرحوم والدین خواب میں آ کر کچھ بتانا چاہتے ہیں ؟ انجینئر محمد علی مرزا نے اس طرح کے خواب کے بارے میں کیا بتایا؟ جو آپ کو بھی جاننا چاہیئے

کیا مرحوم والدین خواب میں آ کر کچھ بتانا چاہتے ہیں ؟ انجینئر محمد علی مرزا نے اس طرح کے خواب کے بارے میں کیا بتایا؟ جو آپ کو بھی جاننا چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا مرحوم والدین خواب میں آ کر کچھ بتانا چاہتے ہیں ؟ انجینئر محمد علی مرزا نے اس طرح کے خواب کے بارے میں کیا بتایا؟ جو آپ کو بھی جاننا چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔