اگر آپ کو کولیسٹرول ہے تو جانیں کہ کس طرح سے آپ بڑھی ہوئی کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی گزار سکیں صحت بخش زندگی صرف چند احتیاط سے

کولیسٹرول ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے لئے آپ کو اپنی ڈائٹ کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے، جب آپ کولیسٹرول کے علاج کے لئے کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں تو وہ آپ کو اپنی طرزِ زندگی بدلنے کا مشورہ دے گا، ڈاکٹرز کے مطابق آپ کی غذا ورزش کی عادت اور روز مرہ کے دیگر پہلوؤں کو تبدیل کر کے آپ ہائی کولیسٹرول سے نمٹ سکتے ہیں، آپ کو اس کے لئے تمباکو نوشی سگریٹ نوشی کی عادت کو بھی چھوڑنا ہوگا۔

ڈاکٹر آپ کو دوائیوں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں چند احتیاط اور ڈائٹ بھی بتائیں گے، وہ احتیاط اور ڈائٹ کیا ہو سکتی ہے چلیں جان لیتے ہیں۔

کولیسٹرول کو ڈائٹ کے زریعے کم کریں

•اپنے کھانے کی مقدار کو محدود کریں جس میں کولیسٹرول اور چربی زیادہ ہو۔

•پروٹین والی غذاؤں کا انتخاب کریں جیسے چکن، مچھلی اور پھلیاں وغیرہ۔

•مختلف قسم کے اعلی ریشہ دار کھانوں جیسے پھل، سبزیاں، اور اناج کھائیں۔

•تلے ہوئے کھانوں کی بجائے پکے ہوئے، پسے ہوئے، ابلے ہوئے سِکے ہوئے اور بھنے ہوئے کھانے کا انتخاب کریں کیونکہ ان میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔

• فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔

وہ کھانے جن میں ہائی کولیسٹرول ہوتا ہے

•سرخ گوشت، اعضاء کا گوشت، انڈے کی زردی، اور اعلی چربی والی دودھ کی مصنوعات سے پرہیز کریں ان میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

•کوکو، مکھن اور ناریل کے تیل سے تیار کردہ پروسیسڈ فوڈز سے پرہیز کریں۔

•تلے ہوئے کھانوں جیسے پکوڑوں چپس اور دیگر تلی ہوئی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔

•میٹھی اور تیل والی چیزیں نہ کھائیں جیسے بسکٹ کا مفنز وغیرہ۔

یاد رہے کہ مچھلی اور دیگر کھانے پینے کی غذائیں جن میں اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے ان سے ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس لئے ایسی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Cholestrol Km Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cholestrol Km Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cholestrol Km Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6298 Views   |   07 Jul 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

اگر آپ کو کولیسٹرول ہے تو جانیں کہ کس طرح سے آپ بڑھی ہوئی کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی گزار سکیں صحت بخش زندگی صرف چند احتیاط سے

اگر آپ کو کولیسٹرول ہے تو جانیں کہ کس طرح سے آپ بڑھی ہوئی کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی گزار سکیں صحت بخش زندگی صرف چند احتیاط سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کو کولیسٹرول ہے تو جانیں کہ کس طرح سے آپ بڑھی ہوئی کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی گزار سکیں صحت بخش زندگی صرف چند احتیاط سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔