نظر کے لینس آپ کی بینائی کو بنا چشمے ٹھیک کرنے اور اس سے با آسانی دیکھنے کے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، مگر ان کا صحیح استعمال جاننا بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ خطر ناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس لئے سب سے پہلے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ آپ کن طریقوں سے اپنی آنکھوں کی حفاظت اور لینس کی صفائی کو یقینی بنا سکتے ہیں، تو پھر پریشان نہ ہوں آج ہم اس پر تفصیل سے بات کریں گے۔
کونسی عادات اپنا کر آپ اپنے نظر کے لینس محفوظ بنا سکتے ہیں؟
لینس لگا کر کبھی بھی نہ سوئیں ورنہ اس کی وجہ سے آپ کو آنکھوں کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔
• لینس کا استعمال کرنے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھو کر صاف کر لیں۔
• اپنے نظر کے لینس کو پانی سے دور رکھیں اس کی وجہ سے بھی آپ انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔
• لینس کو صرف اس کے ساتھ ملنے والے محلول سے صاف کریں، اسی میں بھگو کر آنکھوں میں لگائیں۔
• دوبارہ لینس کو ڈبیہ میں ڈالنے سے قبل پہلے سے موجود لینس کے پانی یعنی محلول کو پھینک دیں اور پھر اس ڈبیہ کو دھو کر اس میں دوبارہ صاف محلول بھریں پھر اس میں لینس رکھیں۔
• بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے لینس کا محلول تبدیل نہ کریں۔
• ڈسپوزبل لینس کا استعمال کریں یا پھر ہر 3 ماہ بعد لینس بدل لیں۔
• تیراکی کے لئے پانی میں جانے سے پہلے لینس اُتار لیں پہنکر پانی میں ہر گز نہ جائیں۔
•
• لینس لگا کر ہر گز گرماہٹ میں نہ جائیں یعنی چولہے وغیرہ کے سامنے نہ جائیں۔
نظروں کے لینس استعمال کرنے کے فوائد
• لینس استعمال کرنے سے آپ کی دور کی نظر ٹھیک ہو جائے گی اور آپ بنا چشمے دور کا نظارا بھی دیکھ سکیں گے۔
• لینس کے استعمال سے دور کے علاوہ قریب کی بینائی کی مشکل بھی دور ہوتی ہے اور باریک سے باریک لکھائی بھی با آسانی بنا چشمہ لگائیں بڑھ سکتے ہیں۔
•
• یہ بلکل قدرتی آنکھوں جیسے لگتے ہیں اور محسوس بھی نہیں ہوتا کہ آپ کی آنکھیں کمزور ہیں۔
•
• اس پر چمشے کی طرح دھند نہیں آتی اور آپ کو مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔
• اگر لینس آپ کی آنکھوں کی پتلی پر بلکل فکس ہوں تو آپ کو اسپورٹس اور دیگر کاموں میں آسانی ہوتی ہے۔
• یہ ڈاکٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ہے اور استعمال کرنے والے کی خود اعتمادی بڑھاتا ہے۔
کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے کے کیا خطرات ہیں؟
ہر وہ چیز جو آپ کو فائدہ پہنچائے اگر حد سے زیادہ گریز کر کے استعمال کی جائے تو نقصانات بھی ضرور دیتی ہے، اس لئے لینس کے کیا نقصانات ہیں یہ جاننا بھی بے حد ضروری ہے۔
• آنکھوں میں الرجی
• آنکھوں کا انفیکشن
• خشک آنکھیں
• آنکھوں کے نیچے سوجن آجانا
•کورنیا میں نشان آجانا
• آ نکھوں میں شدید جلن
• آنکھوں کا سرخ ہو جانا
• کورنیا کا انفیکشن
•
بنا احتیاطی تدابیر کے استعمال کرنے سے نظر کا مزید بڑھ جانا
•آنکھوں میں بیکٹیریا کا پیدا ہوجانا یا پھپوندی آجانا
•
آنکھوں کی سوجن
•
•
آنکھوں سے پانی آنا
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lense Lagane K Fawaid Or Nuksanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lense Lagane K Fawaid Or Nuksanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.