امراضِ قلب دور کرنے کے لئے جادوئی دوا انار دانہ ۔۔ جانیئے سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھاؤ بھی خریدیں گے

انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے جو زمانہ قدیم سے طب میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس انار کے دانوں کو سُکھا کر انار دانہ بنایا جاتا ہے جو انار سے بھی زیادہ مفید ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے۔
انار آپ کے دل سے جڑی بیماریوں اور دیگر کون کون سے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آیئے آپ کو اس حوالے سے بتاتے ہیں۔

انار دانے کے حیرت انگیز فوائد

• دل کے لئے مفید

ماہرین کے مطابق خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے، اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی خراب کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے۔

• خون کے لئے مفید

انار دانے کے استعمال سے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے خون پتلا ہوتا ہے اور شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے، اس کا استعمال خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، انار دانے کو ابال کر اس کے پانی کو پینے سے رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کا عمل رک جاتا ہے اور یہ انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔

• دفاعی نظام مضبوط بنائے

مختلف بیماریوں سے لڑنے کے لئے ہمارے جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے، سردی کے موسم میں انار دانے کے استعمال سے ہمیں وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے ایک مٹھی انار دانے جسم کو روزانہ تقریباً 40 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

• وزن میں کمی

انار دانہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور فائبر وزن میں کمی کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔

• انجائنا کے مریضوں کیلئے فائدہ مند

اگر کسی کو سینے میں درد کی شکایت ہو، رگوں کی بندش ہو، دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچ رہی ہو یا کوئی ایسا مریض ہو جس کا بائی پاس آپریشن ہونے والا ہو تو انہیں نہار منہ انار دانوں کا جوس پلانا چاہیئے، اس کے استعمال سے دل کی شریانوں کی بندش اور اس کی تمام تر علامات حیرت انگیز طور پر دور ہو جائیں۔
انار دانے کا جوس جادوئی مشروب کے جیسا کام کرتا ہے، اس کے استعمال سے سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات بھی ممکن ہے۔

Anar Dana Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Dana Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Dana Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3942 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

امراضِ قلب دور کرنے کے لئے جادوئی دوا انار دانہ ۔۔ جانیئے سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھاؤ بھی خریدیں گے

امراضِ قلب دور کرنے کے لئے جادوئی دوا انار دانہ ۔۔ جانیئے سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھاؤ بھی خریدیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امراضِ قلب دور کرنے کے لئے جادوئی دوا انار دانہ ۔۔ جانیئے سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھاؤ بھی خریدیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔