معروف صحافی اور اینکر پرسن وسیم بادامی جب سعودی عرب جاتے ہیں تو وہاں ویلاگ بنا کر معلومات اپنے چاہنے والوں کو فراہم کرتے ہیں۔
وسیم بادامی نے مکہ مکرمہ سے ایک شاندار ویلاگ بنایا اور ویڈیو میں مکہ کلاک ٹاور کے بارے میں حیران کن باتیں شئیر کیں اور اس گھڑی کے اندرونی مناظر بھی لوگوں کو دکھائے۔
وسیم بادامی کے ویلاگ میں وہ پاکستانی مہمان بھی شامل تھے جن کا کام مکہ کلاک ٹاور میں نصب بڑے ہجم کی گھڑی کو چلانے کا ہے۔ وہ یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں وسیم بادامی نے ان سے سب تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔
سکھر سے تعلق رکھنے والے عرفان جو کہ مکہ کلاک ٹاور کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ہوتے ہیں جو اس گھڑی کو آپریٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بارہ سال سے یہاں موجود ہیں اور مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلاتے ہیں۔
پاکستانی شخص عرفان نے بتایا کہ یہ مکینکل گھڑی ہے جو سولر سسٹم سے چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی مرمت کا کام بھی میں کرتا ہوں، اگر اس میں کوئی خرابی آجاتی ہے تو وہ اس میں کو روک کر ٹھیک کرتے ہیں۔
مکہ کلاک ٹاور کا وزن 21 ٹن ہے اور اس میں دو موٹریں نصب ہیں۔ اس میں ایک منٹ کا گئیر ہے اور ایک دوسرا گھنٹوں کا گئیر ہے۔ منٹ ہینڈ والی سوئی کا وزن سات ٹن ہے اور لمبائی 23 میٹر ہے جبکہ گھنٹے والی سوئی کا وزن 5.6 ٹن ہے اور لمبائی 18 میٹر ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khush Qismat Pakistani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khush Qismat Pakistani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.