کماتے ہی اس لئے ہیں کہ غریب بچوں کا علاج کرواسکیں۔۔ دل کے مریض بچوں کا مفت آپریشن کروانے والے بہن بھائی کی کہانی

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے دولت اور شہرت ملے تاکہ وہ اپنی من چاہی زندگی گزارنے کا خواب پورا کرسکے۔ لیکن کچھ بے غرض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کرتے ہوئے گزارنا چاہتے ہیں۔ ایسی ہی لڑکی کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

“مجھے کسی ایوارڈ کی تمنا نہیں ہے۔ جب اپنے پیسوں سے ان بچوں کے دل کا آپریشن کرواتی ہوں تو جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اب تک 2 ہزار بچوں کے دل کا مفت آپریشن کرواچکی ہوں“

یہ کہنا ہے پلک رچل کا جو بھارت کی ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھتی ہیں۔ پلک پیشے کے لحاظ سے گلوکارہ ہیں لیکن ان کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ پنے پیسے اپنی ذاتی چکا چوند پر نہیں بلکہ ایسے بچوں کے علاج پر خرچ کرتی ہیں جو دل کے مریض ہیں اور ماں باپ کی غربت کی وجہ سے دل کا آپریشن نہیں کرواسکتے۔

بچپن سے لوگوں کے دل کا آپریشن کروا رہی ہوں

اپنے اس عظیم کارنامے کے بارے میں پلک کہتی ہیں کہ “اگر میں گلوکارہ نہ ہوتی تو دل کی سرجن ہوتی۔ بچپن سے ہی بچوں کے دل کے آپریشن میں پیسے خرچ کررہی ہوں۔ جب بھی کوئی کنسرٹ کرتی ہوں اس سے کمائے جانے والے سارے پیسے بچوں کے دل کی سرجری میں دے دیتی ہوں۔ ان تک2 ہزار بچوں کے آپریشن کروا چکی ہوں اور شکر ہے کہ وہ سب کامیاب ہوئے ہیں“

بہن بھائی اسپتال بنا کر بچوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں

اس نیک کام میں پلک اکیلی نہیں بلکہ ان کے بھائی پلش بھی ان کے ساتھ ہیں اور ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرلیں اور کتنے ہی انعام کیوں نہ جیت لیں لیکن سب سے بڑا اطمینان اور خوشی ان بچوں کو مسکراتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ پلک اور پلش دونوں اب بچوں کے مستقل علاج کے لئے اسپتال بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔

Kamaty Hi Isi Liye Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kamaty Hi Isi Liye Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamaty Hi Isi Liye Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1205 Views   |   14 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 September 2024)

کماتے ہی اس لئے ہیں کہ غریب بچوں کا علاج کرواسکیں۔۔ دل کے مریض بچوں کا مفت آپریشن کروانے والے بہن بھائی کی کہانی

کماتے ہی اس لئے ہیں کہ غریب بچوں کا علاج کرواسکیں۔۔ دل کے مریض بچوں کا مفت آپریشن کروانے والے بہن بھائی کی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کماتے ہی اس لئے ہیں کہ غریب بچوں کا علاج کرواسکیں۔۔ دل کے مریض بچوں کا مفت آپریشن کروانے والے بہن بھائی کی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔