After Stealing Thief Leaves Apology Note
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ایک عجیب و غریب چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر لی۔ یہاں ایک چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرا کر نہ صرف ’معذرت‘ کر گیا بلکہ وعدہ بھی کر گیا کہ چھ ماہ کے اندر رقم واپس کر دے گا۔
یہ واقعہ جمیندر محلہ، جوجر بوہرا نامی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک دکاندار صبح دکان کھولنے آیا تو کیش کاؤنٹر خالی تھا، اور ساتھ ہی ایک جذباتی خط رکھا تھا۔ خط میں چور نے لکھا کہ وہ شدید مالی دباؤ میں ہے، قرض خواہ روزانہ کی بنیاد پر دھمکیاں دے رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس نے چوری کا راستہ اپنایا۔
خط کے مطابق، چور دکاندار کو ذاتی طور پر جانتا ہے اور اس سے اور اس کے بیٹے سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔ ساتھ ہی وعدہ کیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر تمام رقم لوٹا دے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ چور نے مکمل کیش نہیں لیا تقریباً 37 ہزار روپے چھوڑ گیا، کہ یہ اس کے استعمال سے زائد تھے۔
اس نے واضح کیا کہ وہ صرف اتنی رقم لے کر گیا ہے جتنی قرض چکانے کے لیے ضروری تھی، اور سامان یا دکان کی کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ اس ’معذرت خواہ چور‘ کے اس انداز پر حیران بھی ہیں اور جذباتی بھی۔
کوئی اسے ’معصوم مجرم‘ کہہ رہا ہے تو کوئی ’اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا‘۔ سچ کیا ہے؟ یہ تو وقت بتائے گا، لیکن ایک بات طے ہے: یہ چوری اپنی نوعیت کی سب سے منفرد وارداتوں میں شامل ہو گئی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like After Stealing Thief Leaves Apology Note and other health issues. Get detailed insights and practical tips for After Stealing Thief Leaves Apology Note to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.