"میں سمجھتا ہوں کہ شادیاں اس لیے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو معمولی انسان سمجھنے لگتے ہیں،" آغا علی نے کہا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کو بیان کرتے ہوئے شادیوں کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بات کی۔
اپنی شادی کے حوالے سے آغا علی نے کہا، "جب میں نے شادی کی تو وہ بالکل الگ تجربہ تھا۔ اس وقت کورونا وائرس عروج پر تھا اور ہر طرف یہی خدشات تھے کہ دنیا ختم ہونے والی ہے۔ میں نے بھی یہی سوچ کر شادی کا فیصلہ کیا۔"
آغا علی نے رشتے کی پائیداری پر زور دیتے ہوئے کہا، "شادی کرنا تو ایک عام بات ہے، لیکن اسے کامیاب بنانا اصل کام ہے۔ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا اور ساتھ دینا چاہیے۔ یکطرفہ کوششوں سے رشتے نہیں چلتے؛ دونوں کو اپنا حصہ ڈالنا ضروری ہوتا ہے۔"
جب طلاق کے بارے میں سوال کیا گیا تو آغا علی نے کہا، "میں اپنی طلاق پر زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ دوسرا فریق یہاں موجود نہیں۔ جو کچھ بھی ہوا، اسے قسمت کا لکھا سمجھا اور مہذب طریقے سے علیحدگی اختیار کر لی لیکن اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیشہ کامیاب اور خوش رہے
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے ہوئی تھی۔ ان کی جوڑی کو شوبز انڈسٹری میں بہت سراہا گیا، لیکن دو سال بعد دونوں نے اپنے راستے الگ کر لیے اور یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agha Ali Divorce With Hina Altaf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agha Ali Divorce With Hina Altaf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.