Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka

ہربل فیشل کرنے کا آسان گھریلو طریقہ

فیشل چہرے کو کسی کلینر سے اچھی طرح صاف کرنے کا عمل ہے جس سے جلد میں ایک نئی قوت حیات پیدا ہوجاتی ہے ۔ مستقل میک اپ استعمال کرتے رہنے کے بعد ضروری ہوتا ہے کہ چہرے کی جلد کو کچھ دیر آرام بھی دیا جائے ۔ اس مقصد کے لئے جلد کو فیشل کے ذریعے وقتاً فوقتاً صاف کردیا جاتا ہے ۔ ذیبائش حسن کے لئے مارکیٹ میں مختلف قسم کے فیشل دستیاب ہوتے ہیں جلد ی ماہرین کے مطابق فیشل اعصابی تناؤ ختم کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔

حسن و دلکشی کا تعلق آپ کے اندرونی احساسات پر مبنی ہوتا ہے ۔ پرسکون ، پریشانیوں سے خالی اور ہر لحاظ سے مطمئن رہنے والی خاتون کے چہرے پر ایسی دلکشی اور رعنائی ہوتی ہے جو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اعلی سیرت اور عمدہ اوصاف بھی خوبصورتی کے لئے بے بہا نعمت ہیں ۔

فیشل چہرے کی خوبصورتی اور اس کی تروتازگی کو بڑھاتا ہے مثلاً اگر چہرہ فیشل کے بغیر چالیس سال تک خوبصورت رہ سکتا ہے تو فیشل سے چہرے کی خوبصورتی دس سے پندرہ سال مزید بڑھائی جاسکتی ہے اور اگر مستقل مزاجی سے کام لیا جائے تو بڑھاپے تک چہرے کو پر کشش اور جھریوں سے بڑی حد تک پاک رکھا جاسکتا ہے ۔ فیشل کرانے سے قبل کچھ اہم عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے جس میں عمرسر فہرست ہے ۔

فیشل کروانے کی عمر کم از کم 30سال ہونی چاہئے پھر فیشل کے لئے چہرے کی جلد کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے کہیں فیشل کے بعد جلد الرجی کا شکار نہ ہوجائے ۔ مختلف چہروں کے لئے مختلف قسم کے اسکن ٹانک ، کلینزنگ ملک، لوشن اور فیس ماسک ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر چیک کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فیشل میں مساج کرنے اور اسٹیم دینے سے بلڈ پریشر میں مزیدا ضافہ ہوسکتاہے ۔

طریقہ کار :
فیشل کے لئے کسی اچھی کریم کو چہرے پر خوب اچھی طرح ملیں ۔ کریم خریدتے وقت یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ ہرطرح کے مضر اثرات سے پاک ہو، یعنی قدرتی اشیاء سے تیار کی گئی ہو ۔ اب کسی برتن میں کھولتا ہوا پانی ڈالیں اور اس میں اپنی پسندیدہ خوشبو کی جڑی بوٹیاں یا تیل یا پھر خوشبو کے لئے پودینے کی چند پتیاں ڈال دیں ۔ چہرے اور گردن کو تولیے سے خوب اچھی طرح ڈھانپ لیں اور بھاپ لینا شروع کردیں ۔ برتن سے آپ کے چہرے کا فاصلہ کم از کم دوفٹ ہو ۔ جب خوب اچھی طرح پسینہ آجائے تو تولیے سے رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں ۔
ایسی خواتین جن کی جلد خشک اور پختہ ہے وہ اپنے چہرے پر کولڈ کریم ، نائٹ کریم یا تیل کی ہلکی مالش کریں ۔ یہاں تک کہ کریم یا تیل جلد میں پوری طرح جذب ہوجائے ۔ عام طور پر مالش کا عمل 20سے 25منٹ تک کیا جاتا ہے ۔ مالش سے جلد پر صحت مندی اور رونق نظر آنے لگتی ہے ۔

ماسک کے بغیر کوئی فیشل مکمل نہیں ہوتا۔ ماسک کے لئے پاؤڈر، کیمسٹ کی دکانوں پر دستیاب ہوتے ہیں زیادہ تر خواتین دو تین قسم کے ماسک پاؤڈر خود بھی تیار کرتی ہیں ضروری امر یہ ہے کہ ماسک چہرے پر سب جگہ برابر لگنا چاہئے یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ماسک آنکھوں ، نتھنوں اور ہونٹوں پر نہ لگے ۔ ماسک تقریباً دس سے پندرہ منٹ چہرہ پر لگانا ضرورہے اس کے بعد اسے روئی کی مدد سے نیم گرم پانی سے صاف کیا جائے ۔ ماسک کا انتخاب جلد کی ساخت پر منحصر ہے کہ کس قسم کی جلد کے لئے کون سا ماسک بہتر رہے گا ذیل میں جلد کی مناسبت سے ماسک دئیے جارہے ہیں ۔

چکنی جلد :
چکنی جلد کو صفائی کی خاص ضرورت ہوتی ہے اس لئے آ پ کو چاہیے کہ نو عمری کے دور ہی سے اس کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے انجام دیں ۔ چونکہ چکنی جلد پر گردوغبار تیزی سے جمتا ہے تو خیال نہ رکھنے کی صورت میں اس کے مسامات بند ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جو کالے دانوں کی صورت میں آپ کے چہرے کی جلد اور جسم پر پڑنے شروع ہوجاتے ہیں ۔
چکنی جلد کے لئے ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے جو جلد خشک رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہوں جس سے جلد میں کھینچاؤ اور خشکی پیدا ہو۔ چکنی جلد کے لئے ماسک بھی ایسی غذاؤں سے تیار کیا جاتا ہے جس میں انڈے کی سفیدی ، شہد ، لیموں ، کھیرا، سنگترہ اور آٹے کا ماسک شامل ہے ۔ اس قسم کی جلد کے لئے لیموں کے رس یا سرکہ پانی میں ملا کر استعمال کرنا مفید ہے ۔ اسے صفائی کے لئے لوشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

خشک جلد :
جب انسانی جلد میں نمی ختم ہوجاتی ہے اور اس کی جگہ دوسری نمی پیدا نہیں ہوتی تو جلد خشک کہلانے لگتی ہے ۔ جلد کے لئے چکنائی کا مناسب مقدار میں ہونا ضروری ہے ورنہ چہرے پر سفید دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں ۔ خشک جلد کو فاضل چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ آپ کو چاہئے کہ جلد کی احتیاط فوری طور پر اس کی صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق شروع کردیں ۔ خشک جلد کو جہاں تک ممکن ہوسکے دھوپ سے محفوظ رکھیں کیونکہ دھوپ کی زیادگی چہرے کو مزید خشک کردیتی ہے ۔ اس قسم کی جلد کے لئے کیلے ، گندم ، انڈے کی زردی ، شہد، بادام اور دودھ کا ماسک استعمال کیا جاتا ہے ۔ انڈے کی زردی میں دودھ اور آدھ چمچ شہد ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو کر ٹھنڈے پانی سے چھینٹے ماریں ۔ اس کے علاوہ مسلا ہوا کیلا ، پاؤڈر کا دودھ اور ایک چمچ شہد ملا کر بھی ماسک تیار کیا جاتا ہے ۔

نارمل جلد :
اسے مخلوط اور پیوند والی جلد بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں چکنی اور خشک دونوں طرح کی جلد کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ یہ جلد کسی مقام پر خشک اور کسی مقام پر چکنی ہوتی ہے ۔ اس لئے اس کی دیکھ بھال میں تھوڑی احتیاط رکھنا ضروری ہے اور اس کے دونوں اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ نارمل جلد کے لئے آٹے، ہلدی ، دہی ، ملتانی مٹی ،پپیتا، تربوز اور شہد کا ماسک استعمال کیا جاتا ہے ۔ کچی ملتانی مٹی ، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں ۔ 15منٹ بعد روئی کی مدد سے نیم گرم پانی سے آہستہ آہستہ اُتار لیں ۔

فیشل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ فیشل کے بعد کم از کم آٹھ سے دس گھنٹے کسی قسم کاکوئی میک اپ نہ کیاجائے ۔ اگر آپ کو شام کے وقت کسی تقریب میں جانا ہوتو فیشل کا کام صبح کو ہی کرلیں ۔

Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka-The skin consists of many layers and tissues, and each needs particular requirements according to age for example energy, vitamins, moisturizer etc. We all know that nutrition plays a very important role in beauty. Our skin loses its luster after being exposed to sunlight, pollution, stress and of course everyday wear and tear and aging. So why not try a simple homemade natural or herbal facial that is not only give you a good result but also a very low cost. Try this herbal homemade facial mask and give your views.

Tags: FacialHerb Facial Homemade FacialFacial Mask

Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad   |   In Beauty and Skin Care  |   13 Comments   |   57358 Views   |   04 Jan 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

Aur be easey totke de

  • Samra,

nice tricks . Thanks alot!

  • Mehwish,

Thanks for this method. It is easy for me now.

  • Saima,

ye tarika acha hai mai is ko azmaun gi lekin mujhe 2,3 tarike or bata den please

  • Rabiya,

Meri ankho k niche halke hain koi hal btain plz

  • Zainab, Lahor

hai to asan . thank you for useful mask .

  • Zarri,

Mere jeld bohat chikni he es ka koi hal batayen koi hal plezzz. Mai kese isse chutkara paon.

  • sarmad niaz, lahore

I like this page and mari skin bhot drye hai had se b zada or ap is ka koi hal batye plzzzzzz

  • sameera Talish, mirpur azad kasmir

Really good info. thanks to share

  • Javeria,

i like herbal facial & home made mask tips, thanx

  • aashinoor, wahcantt

i want to know detail for hair facial .for fall hear danderf etc

  • saima, karachi

i like this page

  • saira, euless , tx 76039

You share very good and informative article... Thanks kfoods team , aap ka kam waqai qabil e tareef hai

  • Adeeba Shah, Attock

Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka

Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Herbal Facial Kerny Ka Asaan Gharelo Tareeka سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔