لڑکی کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا شوہر اس کا خوابوں کا شہزادہ ہو اور اس کا بے حد خیال رکھے مگر اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکی شادی والے دن اسٹیج پر دولہے کے سامنے کھڑی ہے اور اسے گھور رہی ہے ۔
یہ وقت ایک دوسرے کو ہار پہنانے کا ہوتا ہے ، یہ رسم ہندو رسم و رواج میں اہم مانی جاتی ہے اور ہار پہنانے کے دوران لڑکا تھوڑی شرارت ضرور کرتا ہے اور ہار پہنانے نہیں دیتا مگر یہاں دولہا کچھ زیادہ ہی اکڑ دکھاتا ہے تو دلہن بھی جیسے تیسے ہار پہنا ہی دیتی ہے جو اس کے قلے پر اٹک جاتا ہے۔
دلہن کی یہ حرکت دولہے کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ دلہن کو ہار پہناتا نہیں بلکہ اس کی جانب اچھال دیتا ہے جو اس کے ایک کندھے پر ہی اٹک جاتا ہے جس سے دلہن خوب غصے میں ہار ٹھیک کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے اور اکثر اس طرح کے بے انتہا ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جس میں ہم دیکھتے ہیں ان کی شادی کی رسم و رواج ہمیشہ دوسروں کیلئے تفریح کا باعث بن جاتی ہیں۔
البتہ اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شادی ہو رہی ہے یا پھر دشمنی، ایک اور صارف نے کہا کہ یہ دونوں زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ کیسے رہیں گے۔