سہانجنہ : ایک ایسا درخت جس کے حیرت انگیز طبی فوائد سے آپ اب تک لا علم ہیں، جانیئے اسے استعمال کرنے کا دیسی طریقہ

گھریلو علاج میں کئی قسم کی جڑی بوٹیوں اور درخت کی پتیوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ حیرت انگیز طور پر کارآمد ثابت ہوتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسے درخت کی پتیوں کے استعمال کے بارے میں جس کے بارے آپ تک لا علم ہوں گے۔
ہم بات کر رہے ہیں قدرت کی طرف سے دیئے گئے انمول تحفے سہانجنہ کے بارے میں یہ درخت اردو میں سہانجنہ اور انگریزی میں ہارس ریڈش یامورنگا کہلاتا ہے، یہ ایک ایسا درخت ہے جو کہ پاکستان میں پشاور سے کراچی تک بکثرت پایا جاتا ہے، یہ خود رو بھی ہے اور گھروں کھیتوں میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔
آیئے آپ کو سہانجنہ کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور اُٹھائیں بھرپور فائدہ۔

• سہانجنہ کے حیرت انگیز فوائد

• ذہنی دباؤ سے نجات

سہانجنہ کے خشک پتوں کا قہوہ پریشانیوں اور دباؤ میں سکون بخشتا ہے اور بھرپور نیند لاتا ہے یہ ہمارے دماغ کو پُرسکون بناتا ہے۔

• قبض سے نجات

سہانجنہ کو قبض کے مریضوں کے لئے آبِ حیات کہا جاتا ہے یہ پُرانے سے پُرانے قبض کو دور کر کے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

• خون کی کمی دور کرے

سہانجنہ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے خون کو صاف کرتا ہے اور ایک قدرتی ڈیٹاکس کے طور پر کام کرتا ہے یہ جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے بہترین علاج ہے۔

• جلد کے لئے مفید

صرف صحت کے لئے ہی نہیں بلکہ سہانجنہ جلد اور خوبصورتی کے لئے بھی بےحد مفید ہے جلد پر اس کے استعمال سے جھائیاں اور جھریاں دور ہوتی ہے جلد کی رنگت صاف ہوتی ہے۔

• سہانجنہ کے تیل کا استعمال

سہانجنہ ایک ایسا درخت ہے جس کی جڑ سے لے کر پتیوں تک ہر چیز ہی قابلِ استعمال اور بےحد فائدے مند ہے، سہانجنہ کے بیجوں کا تیل بےبو، بے ذائقہ اور مدت تک پڑا رہنے سے بھی خراب نہیں ہوتا، سہانجنہ کے تیل کو گھڑی کے پرزوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ فوڈ سپلمینٹ، مختلف کاسمیٹک، بالوں اور جلد کے امراض کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

• سہانجنہ کا دیسی استعمال

سہانجنہ کا کا مزاج گرم و خشک ہوتا ہے اس کی جر کا پانی دودھ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے کیپسول بھی باآسانی دستیاب ہوتے ہیں یہ اندرونی اورام، ورم تلی، دمہ اور نقرس میں فائدہ کرتا ہے، جبکہ گردہ اور مثانہ کی پتھری کو بھی توڑتا ہے، سہانجنہ کی جڑ کا جوشاندہ پینے سے گلے کی سوزش دور ہوتی ہے، اس کی خام پھلیوں کا سرکے میں اچار جوڑوں کے درد، کمر درد، فالج اور لقوہ کے لئے مفید ہے۔

Sohanjna Ke Chand Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sohanjna Ke Chand Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sohanjna Ke Chand Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15460 Views   |   23 Dec 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

سہانجنہ : ایک ایسا درخت جس کے حیرت انگیز طبی فوائد سے آپ اب تک لا علم ہیں، جانیئے اسے استعمال کرنے کا دیسی طریقہ

سہانجنہ : ایک ایسا درخت جس کے حیرت انگیز طبی فوائد سے آپ اب تک لا علم ہیں، جانیئے اسے استعمال کرنے کا دیسی طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سہانجنہ : ایک ایسا درخت جس کے حیرت انگیز طبی فوائد سے آپ اب تک لا علم ہیں، جانیئے اسے استعمال کرنے کا دیسی طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔