سنگھاڑے کی شکل پر مت جائیں اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد جانیں

آپ نے سنگھاڑے کا نام سنا ہی ہو گا اس کو اردو میں سنگھاڑا اور انگلش زبان میں Water chestnut کہتے ہیں۔رنگت کے لحاظ سے یہ کالا ہوتا ہے اور یہ کیچڑ میں اگنے والا پودا ہے۔سنگھاڑے کے پودے پر ٹہنیاں ہی ہوتی ہیں اور اس پر پتے نہیں ہوتے سنگھاڑا بھی آلو کی طرح ہی زمین کے نیچے اگتا ہے۔سردیوں کے آغاز پر ہی سنگھاڑا مارکیٹ میں بآسانی مل جاتا ہے۔کالے رنگ کا چھلکا اتار کر پھل کی گری اندر سے سفید رنگ میں کھائی جاتی ہے ۔آپ اس کو کچا بھی کھا سکتے ہیں اور اگر ابالنا چاہیں تو ابال کر مزے دار گری کھائی جاتی ہے۔اس کو سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔چین میں بسنے والے لوگ سنگھاڑے کو اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔

سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامن اے،وٹامن بی،آئیوڈین،میگنیشیم،زنک ،آئرن ،پروٹین ،پوٹاشیم اور کاپر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل دوسرے پھلوں سے ذرا مختلف ہوتا ہے اگر اس کو کچا کھایا جائے تویہ تھوڑا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے اور اسے ابال کر کھایا جائے تو اور بھی مزیدار ہو جاتا ہے ۔اس کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے اور محفوظ کر کے رکھا جا سکتا ہے یا پھر کھانوں میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔سنگھاڑے کا استعمال کم مقدار میں کرنا چاہیئے۔

سنگھاڑے کے فوائد:

٭ یہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭ سنگھاڑا مرض جریان اور مردانہ کمزوری میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
٭ سنگھاڑا امراض قلب میں فائدہ مند رہتا ہے۔
٭ سنگھاڑا دبلے پتلے افراد کو موٹا کرتا ہے۔
٭ سنگھاڑا حلق کی خشکی کو دور کرنے میں مدد گار ہے۔
٭ سنگھاڑا گردے کی پتھریوں کو توڑنے کے لئے بہتر کام کرتا ہے۔
٭ سنگھاڑا تلی کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭ سنگھاڑا دماغ کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ سنگھاڑا جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
٭ سنگھاڑا کھانسی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭سنگھاڑا معدے اور انتڑیوں کے زخموں کو شفا دیتا ہے۔
٭ سنگھاڑا بڑھاپے میں کمزور یاداشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہے۔
٭ خونی دستوں میں سنگھاڑے کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔
٭سنگھاڑا کھانے سے دانت مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں۔
٭ زچگی کے بعد خواتین کا سنگھاڑے کا آٹا استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
٭ سنگھاڑا کے پاؤڈر کو زخموں پر چھڑکا جائے تو خون بہنا رک جاتا ہے۔
٭ مقعد کے ناسور میں سنگھاڑا کھانا فائدہ مند ہے۔
٭ سنگھاڑے کا ھلوہ جسم کو فربہ کرتا ہے۔

سنگھاڑے کے نقصانات:

٭سنگھاڑا دیر سے ہضم ہوتا ہے ۔
٭ سنگھاڑا کھانے سے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔
٭ اگر سنگھاڑا کھانے سے کوئی تکلیف ہو جائے تو شہدیا شکر کا استعمال کر لیں۔

Singhara Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singhara Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singhara Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5695 Views   |   07 Dec 2021
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

سنگھاڑے کی شکل پر مت جائیں اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد جانیں

سنگھاڑے کی شکل پر مت جائیں اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سنگھاڑے کی شکل پر مت جائیں اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔