فوائل پیپر کی بال بنا کر کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں ڈال دیں اور۔۔۔ جانیں فوائل پیپر آپ کے کپڑوں کے ساتھ ایسا کیا کر سکتا ہے جو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آج کل طرزِ زندگی اتنی مصروف ہے کہ کپڑے دھونے کا وقت کسی کے پاس نہیں اس کے لئے یا تو ہم لانڈری سے پیسے دے کر کپڑے دھلواتے ہیں یا پھر ہم آج کل کی جدید الیکٹرونک مشین کا استعمال کرتے ہیں جو ہمارا گھنٹوں کا کام منٹوں میں کر دیتی ہیں۔
لیکن صرف اتنا کرنا ہی کافی نہیں ہے، ہم مشین میں مہنگے مہنگے ڈٹرجنٹ کا استعمال کر کے کپڑے تو دھو لیتے ہیں لیکن اب ہمیں اسے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس سے آگے کیا ہو سکتا ہے؟
دراصل ہم بات کر رہے ہیں کہ کپڑے تو ہم دھو لیتے ہیں مگر ایسا کیا کریں کہ کپڑوں کو زیادہ میلا اور گندا ہونے سے بچا سکیں ساتھ ہی انہیں صاف بھی کر سکیں، تو اس کا طریقہ آج ہم آپ کو بتائیں گے جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

ایلومینیم ورق

ایلومینیم ورق (فوائل پیپر) ہماری زندگی میں کئی کاموں کو آسان بناتا ہے اور یہ ایک بہت اہم چیز ہے، لیکن ہم اس کے استعمالات سے واقف نہیں، جیسے کہ فوائل پیپر کی ایک سائیڈ سادہ جبکہ دوسری پالش والی اور چمکدار ہوتی ہے تو اگر ہم اس کی سادی اور بنا چمک والی سائیڈ کا استعمال کریں تو یہ ایک بہترین الیکٹرولائٹ کنڈکٹر ثابت ہوگی جبکہ دوسری یعنی چمکدار سائیڈ بہترین ہیٹ فراہم کر سکتی ہے، اس لئے گوشت اور مچھلی وغیرہ کو بنانے کے لئے چمکدار حصے کے اندر اسے لپیٹنا چاہیئے جبکہ دیگر کاموں کے لئے سادی یعنی بنا چمک والی سائیڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔

ڈارئیر میں ایلومینیم ورق کی بال ڈالنے کا حیرت انگیز فائدہ

جب بھی آپ کپڑے ڈھوئیں اور پھر ان گیلے کپڑوں کو سُکھانے کے کئے ڈرائیر میں ڈالیں تو ان گیلے کپڑوں کے ساتھ ڈرائیر میں فوائل پیپیر کی اپنے ہاتھ کے جتنی تین بالز بنا کر ڈال دیں اور پھر کپڑے ڈرائی کریں، اس سے کپڑوں اور فوائل پیپر میں الیکٹرک چارج پیدا ہوگا جس سے نہ ہی کپڑوں کو کوئی نقصان پہنچے گا اور نہ ہی مشین کو بلکہ کپڑوں میں گندگی اور مٹی آسانی سے نہیں چپکے گی اور آپ کے کپڑے رہیں گے کئی دِنوں تک صاف اور چمکدار، تو ہے نہ یہ ایلومینیم ورق کا حیرت انگیز کمال۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10711 Views   |   23 Sep 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about فوائل پیپر کی بال بنا کر کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں ڈال دیں اور۔۔۔ جانیں فوائل پیپر آپ کے کپڑوں کے ساتھ ایسا کیا کر سکتا ہے جو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (فوائل پیپر کی بال بنا کر کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں ڈال دیں اور۔۔۔ جانیں فوائل پیپر آپ کے کپڑوں کے ساتھ ایسا کیا کر سکتا ہے جو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.