رات کو اچانک کچن میں جاؤ تو چھپکلی۔۔ جانیں گھر اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس، جو اس رمضان خواتین کے بہت کام آئے

عام طور پر رمضان میں کچن کا کام ضرورت سے زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے اکثر ہم جلدی جلدی میں صاف صفائی صحیح طرح سے نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ہمارے کچن میں مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے آجاتے ہیں۔

ان کیڑوں میں سب سے زہریلی چھپکلی ہوتی ہے، اور اگر یہ آپ کے کھانے پینے کی چیزوں یا برتنوں میں منہ مار دے تو اس کا زہر اس پر بھی لگ جاتا، جسکی وجہ سے آپ بیمار ہوسکتے ہیں۔

اسلیئے آج کے فوڈز آپ کو کچن کے کاموں سے متعلق کچھ ٹپس بتائے گا جو آپ کے کام آئیں گی۔

ٹپ نمبر 1:

کچن سے چھپکلیوں کو دور رکھنے کیلیئے آپ رات کو کافور کی گولیاں چولہے کے اردگرد، کچن کاؤنٹر اور کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں، اس کی خوشبو چھپکلی کو ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے کچن کا رخ نہیں کرئے گی۔ اسکے علاوہ چولہے کے پاس پیاز کے چھلکے اتار کر رکھنے سے بھی چھپکلی کھانے کی پتیلی کے پاس نہیں آتی

لیکن اس بات کا دھیان لازمی رکھیں کہ رات کو کچن صاف کرنے کے بعد ہر ایک چیز کو ڈھاک کر رکھیں، برتنوں کو کھلا نہ چھوڑیں، کیونکہ احتیاط تدبیر سے بہتر ہے۔

ٹپ نمبر 2:

پھول گوبھی خرید کر گھر لانے کے بعد اس کے اوپر کے پتّے لازمی ہٹا دیا کریں، کیونکہ یہ نہ جانے کتنی جگہوں سے ہوتے ہوئے آپ کے پاس آتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسے چولہے پر رکھ کے تھوڑی دیر آگ لگائیں، ایسا کرنے سے اسکا ذائقہ بھی اچھا ہوگا اور جراثیم بھی مر جائیں گے۔

ٹپ نمبر 3:

کچن سنک کی بدبو اور چکنائی صاف کرنے کیلیئے اس میں چاروں طرف تھوڑا سا نمک ڈالیں اور پھر اوپر سے سرکہ ڈال کر برتن دھونے والی تار یا اسکوچ برائیڈ سے سنک کو صاف کریں، ایسا کرنے سے اس میں نئی س چمک آجائے گی۔

Chupkali Bhagane Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chupkali Bhagane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chupkali Bhagane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9559 Views   |   03 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

رات کو اچانک کچن میں جاؤ تو چھپکلی۔۔ جانیں گھر اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس، جو اس رمضان خواتین کے بہت کام آئے

رات کو اچانک کچن میں جاؤ تو چھپکلی۔۔ جانیں گھر اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس، جو اس رمضان خواتین کے بہت کام آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو اچانک کچن میں جاؤ تو چھپکلی۔۔ جانیں گھر اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس، جو اس رمضان خواتین کے بہت کام آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔