حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز کس دن ہوتے ہیں؟ ماں بننے کی خواہشمند خواتین کے لئے ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات

اکثر شادی شدہ خواتین اولاد نہ ہونے کے مسئلے پر کافی پریشان ہوتی ہیں اور کیوں نہ ہوں اولاد اللہ کی دی گئی نعمتوں سے بہترین نعمت اور میاں بیوی کے رشتے کو اٹوٹ بناتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی خواتین کو ان دنوں کے بارے میں بتائیں گے جس دن ان کے ہاں حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر طب کے مشہور چینل مرہم ٹی وی پر ڈاکٹر مریم رانا نے اس حوالے سے بات کی۔ ڈاکٹر مریم کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ہیں اور ساتھ ہی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔

ڈاکٹر مریم نے بتایا کہ اگر کسی لڑکی کو نارمل ماہواری یعنی ہر 28 دن بعد 7 سے 8 دن تک پیریڈز ہوتے ہیں تو اسے پیریڈز کے پہلے دن سے دن گننا شروع کرنا چاہئیے۔ جب بارہواں دن آئے تو یہ وہ دن ہے جب لڑکی کے اندر بیضہ بننے کا عمل شروع ہوگا۔ ماہواری کے بعد آنے والا چودہواں دن وہ ہوتا ہے جس دن حمل ٹہرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ اس دن بیضہ اپنی میچور شکل میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔ البتہ اس کے علاوہ بھی مہینے میں کسی اور دن بھی حمل ٹہر سکتا ہے لیکن یہ وہ دن ہیں جب اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماں بننے کا دارومدار مرد اور عورت کی صحت پر بھی منحصر ہے۔ ماہرین کے مطابق الکوحول اور سگریٹ نوشی مردوں میں بانجھ پن کو جنم دیتے ہیں اس کے علاوہ خوتین بھی صحت مند غذاؤں کا استعمال جاری رکھیں۔

Pregnancy Ke Ziada Chances Kb Hotay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pregnancy Ke Ziada Chances Kb Hotay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pregnancy Ke Ziada Chances Kb Hotay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2639 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز کس دن ہوتے ہیں؟ ماں بننے کی خواہشمند خواتین کے لئے ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات

حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز کس دن ہوتے ہیں؟ ماں بننے کی خواہشمند خواتین کے لئے ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز کس دن ہوتے ہیں؟ ماں بننے کی خواہشمند خواتین کے لئے ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔