Khichri Ke Faide
کھچڑی ہمارے ملک کی ایک عام اور مقبول ڈش ہے ۔ یہ لذیذ ہونے کے ساتھ زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور بھی ہوتی ہے لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو اسے صرف مریضوں کی غذا سمجھتے ہیں ۔ کھچری کے متعلق یہ خیال درست نہیں ہے یہ ٹھیک ہے کہ بیماری کی حالت میں ایسی غذائیں تجویز کی جاتی ہیں جو ایک تو ہلکی ہوں یعنی زود ہضم ہوں ، غذائیت بخش ہوں اور موسم سے مطابقت رکھتی ہوں ۔ اس ضمن میں معالجین کھچڑی کے استعمال کا بھی مشورہ بالعموم دیتے ہیں لیکن اسے صرف مریضوں کی غذا سمجھ کر استعمال کرنا دانش مندی نہیں ہے کیونکہ اس سادہ سی غذا میں کئی صحت بخش فوائد پوشیدہ ہیں جس سے ہر خاص وعام مستفید ہو سکتا ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق کھچڑی کے استعمال سے خو ن میں آئرن یعنی فولاد کی کمی پوری کی جا سکتی ہے ۔ کھچڑی میں آئرن کی ایک معقول مقدار موجود ہوتی ہے اور ہمارے خون میں فوری طور پر جذ ب بھی ہو جاتی ہے ۔ اس لحاظ سے خون میں آئرن کی کمی کے عارضے میں مبتلاء افراد کے لیے کھچری کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔
آئرن کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ان خواتین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے بغیر کسی پیچیدگی اور دشواری کے ماں بننے کے عمل سے گزرنا چاہتی ہیں ۔
سائنس دان عرصہ دراز قبل ہی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انسانی زندگی جن عناصر کی مرہون منت ہے ان میں آئرن کو بنیادی حیثیت حاسل ہے ۔ میڈیکل سائنس کی رو سے خون میں موجود سرخ خلیے فولاد ہی کی شکل کے ہیں ۔ جب جسم میں یہ سرخ خلیات سفید خلیوں کے مقابلے میں کم ہوجاتے ہیں تو جسم خون کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے جسے انیمیا کہتے ہیں ۔ جسم میں خون کی کمی کے سبب جسم کے مختلف اعضائے رئیسیہ کو خون کی فراہمی کے تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ اعضاء مضمحل اور سست ہوجاتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی ماند پڑجاتی ہے ساتھ ہی قوت مدافعت کم ہونے لگتی ہے اور مختلف بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
ماہرین کے وضع کردہ آئرن کی کمی کے ان مضمرات سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں فولاد کی کمی نہ ہونے دی جائے ۔ اس مقصد کے لئے مرغی یا مچھلی کا گوشت روزانہ ، بکرے یا بھیڑ کا گوشت ہفتے میں تین مرتبہ ، کلیجی مستقل ، مٹر اور پھلیاں روزانہ اور وٹامن سی والے کھانے ، ہرے پتوں والی سبزیاں یعنی پالک وغیرہ اور وٹامن سی سے مزین پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
Benefits of Khichdi - A common dish common dish in Pakistan. It is not only tasty
but also a quick to digest food with lots of nutrition and health benefits. Many
people misconcieve it as a food for patients. This impression is incorrect. It is
true that during illness, foods that are nutritional, easy to digest and compatible
to weather conditions are given to patients. That is the reason of giving khichdi to
sick people during their illness.
We should use it just like we eat other foods because there are lots of healthy
benefits in this simple dish.
Tags: Khichri Ke Fawaid Health Benefits of Eating Khichdi