خواتین میں بیضہ دانی کے کینسر میں اضافہ، علامات جاننا ضروری ہے،لاپرواہی سے جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کینسر وہ مرض ہے جس کا نام ہی خوف کی علامت ہے۔ یہ جسے بھی ہو اس کے لئے تو زندگی وقت سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے، کینسر کا سب سے بدترین پہلو یہ ہے کہ یہ خاموشی سے وار کرتا ہے اور اس کا پتہ ہی اس وقت چلتا ہے جب یہ پوری طرح پھیل چکا ہوتا ہے۔
کینسرکی تمام اقسام ناقابل یقین ہیں ۔ گزشتہ چند سالوں میں کینسرجنگل میں آگ کی طرح پھیل رہاہے۔ کینسر چھاتی سے پھیپھڑوں تک،پیٹ سے جگرتک،بیضہ دانی سے خصیہ دان تک تیزی سے سامنے آرہاہے یہی وجہ ہے کہ ہرانسان کومحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ خاص طورپراگرآپ کے خاندان میں پہلے ہی سے کوئی کینسرمیں مبتلاہوتو جسم میں ہونے والی تبدیلیوں پرنظررکھیں۔ بیضہ دانی کا کینسرایک ایسامرض ہے جس میں روزبروزتیزی سے اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ اسی وجہ سے آپ کوہروقت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ذیل میں بیان کی گئی دس علامات ایسی ہیں جو بظاہر بہت عام سی ہیں لیکن یہ بیضہ دانی میں کچھ خرابی اورکینسرکاسبب ہوسکتی ہیں لہٰذاڈاکٹرسے ضرور رجوع کریں۔

1۔ پیٹ کا درد قابل توجہ ہے۔

اس کینسرکی پہلی علامت پیٹ کے اطراف میں دردہے۔ یہ درد زیادہ ترماہواری کے درد جیساہوتاہے اوردوہفتوں کے بعد ختم ہوسکتاہے۔ اس سے پیٹ کے مسائل اورماہواری کاکوئی تعلق نہیں ہوتا۔

2۔ کھانے میں دشواری

اگرآپ کوکھانے میں دشواری ہوتی ہے بھوک نہیں لگتی یا تھوڑاسا کھانا کھا کرپیٹ بھراہوامحسوس ہوتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب ٹیومربڑا ہوجاتا ہے اوروہ بھوک کا احساس ختم کردیتا ہے۔

3۔ پیشاب کے مسائل

یہ بیضہ دانی کے کینسرکی ایک عام علامت ہے۔ اگرپیشاب کی عادت میں تبدیلی، زیادتی یا کنٹرول میں مسئلہ ہوتوہوسکتا ہے کہ کینسرکامرض پھیل رہاہواس سے زندگی کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے اسی لئے ڈاکٹرسے فوری رابطہ کریں۔

4۔ بدہضمی اورسینے میں جلن

اگراکثروبیشتربدہضمی اورسینے کی جلن کی شکایت ہویا متلی ،گیس اورگیس کے دیگرمسائل حد سے زیادہ بڑھنے لگیں تو وجہ بیضہ دانی کے مسائل یا ٹیومرہوسکتا ہے۔

5۔ قبض اورڈائیریا

غیرمعمولی باؤل موومنٹ بیضہ دانی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔ اگرقبض اورڈائیریا کے دوران اتارچڑھاؤ اورپیٹ ،مثانے اورباؤل پردباؤ محسوس ہوتوفوری طورپرڈاکٹرسے مشورہ کریں۔

6۔ اپھارہ

پیٹ اورکمرمیں مستقل اپھارہ محسوس ہوتوبیضہ دانی کاکینسرہوسکتا ہے۔ اگرغذا اورطرززندگی میں تبدیلی کئے بغیرآ پ کے کپڑے تنگ ہونے لگیں تو آپ کوچاہئے کہ فوری طورپرڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

7۔ کمرکے نچلے حصے کادرد

اگرآپ کوکمرکے نچلے حصے میں مستقل درد رہتا ہوجیسے لیبرپین ہوتے ہیں تو یہ بیضہ دانی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔ کسی بھی غیرمعمولی تکلیف کونظرانداز نہ کریں ۔

8۔ وزن میں اچانک کمی

اپنے معمول کی غذااورطرززندگی میں تبدیلی لائے بغیراگرآپ کاوزن تیزی سے کم ہوجائے تویہ غیرمعمولی وزن کی کمی کسی بھی قسم کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔

9۔ ماہانہ سائیکل میں تبدیلی

بیضہ دانی کے کینسرمیں ماہانہ سائیکل میں تبدیلی جیسے حیض کے بے قاعدگی یا خو ن کا زیادہ ڈسچارج (بلیڈنگ ) ہوتاہے۔ یہ اس کینسرکی واضح علامت ہے۔

10۔ ازدواجی تعلق میں تکلیف

اس کینسرمیں مریضہ اکثراس بات کی شکایت کرتی ہیں۔ اس کی وجہ ٹیومربھی ہوسکتی ہے اورکچھ اوربھی۔ اگرچہ یہ علامت بہت عام نہیں ہے لیکن خیال رکھیں۔
ایک دوعلامات سے ضروری نہیں کہ کوئی شدید خطرہ لاحق ہولیکن اگرآپ میں ان میں سے ایک دوسے زائد علامات پائی جاتی ہیں تو ڈاکٹرسے رابطہ کریں اور اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیں۔

Bacha Dani Main Cancer Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Dani Main Cancer Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Dani Main Cancer Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4093 Views   |   25 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خواتین میں بیضہ دانی کے کینسر میں اضافہ، علامات جاننا ضروری ہے،لاپرواہی سے جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

خواتین میں بیضہ دانی کے کینسر میں اضافہ، علامات جاننا ضروری ہے،لاپرواہی سے جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین میں بیضہ دانی کے کینسر میں اضافہ، علامات جاننا ضروری ہے،لاپرواہی سے جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔