اسٹریبری کا موسم آتے ہی ہر طرف لال رنگ کی بہار نظر آتی ہے، کوئی چھوٹی تو کوئی موٹی اسٹرابیری مارکیٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ کھٹی میٹھی اسٹرابیری تو آپ بھی کھاتے ہوں گے اور اس کا شیک پی کر موڈ فریش کرتے ہوں گے۔
مگر آج کے-فوڈ آپ کی اسکن کو فریش کرنے کے لئے اسٹرابیری کا استعمال اور بہترین فائدے بتانے جا رہا ہے جس کو جان کر آپ بھی اسٹرابیری کے دیوانے ہو جائیں گے۔
٭ اسٹرابیری بلیچ:
اسٹرابیری کو اگر دو دن سے زیادہ فریج میں رکھیں تو اس پر برف لگنے کی و جہ سے یہ کالی پڑنے لگتی ہے جس کو خراب سمجھ کر ہم پھینک دیتے ہیں، مگر ایسا ہر گز نہ کریں، آج جانیئے کہ کیسے خراب اسٹرابیری سے گھریلو وائٹننگ فیشل تیار کریں کہ جلد پر چار چاند لگ جائیں۔
طریقہ:
٭ اسٹرابیری کو اچھی طرح کرش کرلیں۔
٭ اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں۔
٭ لیجیئے تیار ہوگیا اسٹرابیری بلیچ، اب اس کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ یہ بلیچ روزانہ لگانے سے آپ کو جلدی ہی فائدہ ہوگا اور کچھ ہی دنوں میں جلد کا رنگ بھی نکھر جائے گا۔
٭ اسٹرابیری ماسک:
دن بھر کی گرد اور دھول مٹی سے چہرے کی رونق خراب ہو رہی ہے تو اسٹرابیری ماسک لگائیں اور کلیئر اسکن پائیں۔
طریقہ:
٭ اسٹرابیری کو کرش کرلیں، اس میں ایک چمچ دودھ اور آدھا چمچ بیسن مکس کریں۔ اس کو چہرے پر لگائیں اور پھر سادے پانی سے منہ دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں۔
٭ اسٹرابیری اسکرب:
کیل مہاسے اور جھائیوں کے علاج کے لئے اسٹرابیری اسکرب لازمی اپنائیں، اس کے لئے آپ کو چاہیئے کرش کی ہوئی اسٹرابیری اور دو چمچ چینی اس کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگا کر 15 منٹ مساج کریں پھر 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور سادے پانی سے منہ دھو لیں۔ ان تمام ٹپس کو لازمی استعمال کریں، اور رزلٹ سے آپ بھی فائدہ اٹھائیں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Strawberry Facial and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Strawberry Facial to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.